انُوپ کمار ساہا کی کوٹک مہندرا بینک کے اگلے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تقرری کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے منظوری دے دی ہے۔
EPAPER
Updated: October 02, 2026, 3:20 PM IST | Agency | Mumbai
انُوپ کمار ساہا کی کوٹک مہندرا بینک کے اگلے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تقرری کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے منظوری دے دی ہے۔
انُوپ کمار ساہا کی کوٹک مہندرا بینک کے اگلے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تقرری کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے منظوری دے دی ہے۔
بینک نے جمعرات کو بتایا کہ ساہا کی تقرری یکم جنوری۲۰۲۷ء سے نافذ ہوگی اور ان کی مدت کار تین سال ہوگی۔ فی الحال اشوک واسوانی اس عہدے کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ اب بینک کا بورڈ اس تقرری کو باضابطہ شکل دینے اور اراکین کی منظوری حاصل کرنے کے لئے مزید کارروائی کرے گا۔
انُوپ ساہا اس وقت کوٹک مہندرا بینک کے کل وقتی ڈائریکٹر ہیں۔ وہ جنوری۲۰۲۶ء میں بینک سے وابستہ ہوئے تھے اور مارچ۲۰۲۶ء سے ریٹیل بینکنگ، ڈیٹا اینالیٹکس اور مارکیٹنگ کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مادورو کی گرفتاری سے قبل ٹرمپ نے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ سے مشورہ لیا: رپورٹ
کوٹک مہندرا بینک کے بورڈ کے چیئرمین سی ایس راجن نے کہا کہ انُوپ ساہا کو بینکنگ اور مالیاتی خدمات کا وسیع تجربہ ہے اور وہ اپنی موجودہ ذمہ داری میں بینک کے کاروبار سے فعال طور پر وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی مضبوط بنیاد پر ترقی کے سفر میں ساہا کی قیادت سے کاروبار کو مزید مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی حاصل کرنے کی امید ہے۔اشوک واسوانی نے کہا کہ انُوپ ساہا مالیاتی خدمات کے شعبے کے تجربہ کار لیڈر ہیں اور انہیں مختلف کاروبار، صارفین کے زمروں اور آپریشنل امور کا گہرا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ساہا بینک کی مضبوط بنیاد کو مزید مستحکم کریں گے اور صارفین کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔انُوپ ساہا نے بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بینک کا نیٹ ورک مضبوط، برانڈ قابل اعتماد اور ادارے میں باصلاحیت ٹیمیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ درست کام کرنے اور صارفین کے لئے درست فیصلے کرنے پر پوری توجہ دیں گے۔
انُوپ کمار ساہا کا تجربہ
کوٹک مہندرا بینک میں شامل ہونے سے قبل ساہا نے بجاج فائنانس لمیٹڈ میں کئی سینئر عہدوں پر کام کیا اور آخرکار کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بنے۔ اس سے پہلے وہ آئی سی آئی سی آئی بینک میں بھی۱۴؍ سال تک مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ آئی آئی ٹی کھڑگپور سے انجینئرنگ میں بی ٹیک اور آئی آئی ایم لکھنؤ سے ایم بی اے ہیں۔