۲۵؍ ہزار افراد کے ساتھ متھرا مارچ کی دھمکی دینےوالے شرپسند لکھنؤ میں ہی روک لئے گئے،۲۰؍ گاڑیوں کا انتظام تھا مگر ۵۰؍ لوگ بھی نہیں پہنچے۔
EPAPER
Updated: August 31, 2026, 11:02 AM IST | Hamidullah Siddiqui | Lucknow
۲۵؍ ہزار افراد کے ساتھ متھرا مارچ کی دھمکی دینےوالے شرپسند لکھنؤ میں ہی روک لئے گئے،۲۰؍ گاڑیوں کا انتظام تھا مگر ۵۰؍ لوگ بھی نہیں پہنچے۔
کرشن جنم آشٹمی کے پیش نظر متھرا میں سیکوریٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں اور ۴؍ ہزار پولیس اور سیکوریٹی اہلکاروں کو تعینات کیاگیاہے۔ اس بیچ لکھنؤ سے متھرا تک ۲۵؍ہزار لوگوں کےمارچ کا اعلان کرنےوالے بھگوا عناصر نے ۲۰؍ گاڑیوں کا نظم کیاتھا مگر ۵۰؍ لوگوں کو بھی اکٹھا نہیں کر سکے۔ پولیس نے انہیں لکھنؤ میںہی روک لیا۔اس بیچ چند مہینوں بعد ۶؍ دسمبر کو ’’کارسیوا‘‘ کے شرانگیز اعلان کے پیش نظر انتظامیہ ابھی سے الرٹ ہوگیاہے۔ ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، متھرا نے الہ آباد ہائی کورٹ میں اس تعلق سے رپورٹ پیش کردی ہے۔ جسٹس اویناش سکسینہ کی بنچ نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ۷۴؍ فیصد انڈرگریجویٹ طلبہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے: سروے
اُدھر وشو ہندو رکشا پریشدنے اتوار کو لکھنؤ سےمتھرا تک مارچ کا اعلان کیاتھا۔ پریشد کے قومی صدر گوپال رائے کی قیادت میں عہدیداران اور ارکان اس کے گومتی نگر دفتر میں جمع ہوئے۔ متھرا کیلئے روانہ ہونے سے قبل کارکنوں نے ’نند لالہ ہم آئیں گے، مندر وہیںبنائیں گے،بابرتیری ہرنشانی بھارت سے مٹائیں گے‘ کے نعرے لگائے۔ انہوں نے ایودھیا کی طرز پر مندر کی تعمیر اور کارسیوا کے راستے پر گوشت، شراب اور مچھلی پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے کے بعدمذکورہ افراد میمورنڈم پیش کیا۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستان: عمران خان کو یاد کرکے جاوید میانداد رو پڑے، کہا ’وہ بے ایمان نہیں ہیں‘
شدت پسندتنظیموں کی جانب سےکی جارہی اشتعال انگیزی پرالہ آبادہوئی کورٹ نے بھی نوٹس لیا ہے۔ضلع انتظامیہ سے طلب کی گئی رپورٹ میں مجوزہ ’کار سیوا‘ اوراحاطے کی سیکوریٹی کیلئے کئے گئے انتظامات کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ یہ رپورٹ عدالت کی سابقہ ہدایت کے تحت پیش کی گئی ۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے پایا کیا کہ ضلع انتظامیہ نے مبینہ ’کار سیوا‘ کے سلسلے میں ضروری انتظامات کئے ہیں اور متنازع مقام پرسیکوریٹی کے بھی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔