آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے اس کا جواب دیا ۔نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا(این پی سی آئی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی میںیوپی آئی لین دین۴۷ء۱۹؍ بلین کی نئی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
EPAPER
Updated: August 06, 2025, 7:51 PM IST | Mumbai
آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے اس کا جواب دیا ۔نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا(این پی سی آئی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی میںیوپی آئی لین دین۴۷ء۱۹؍ بلین کی نئی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر سنجے ملہوترا نے بدھ کو مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کی پالیسیاں یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں۔ یوپی آئی کے ہمیشہ کے لیے مفت ہونے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سنجے ملہوترا نے کہا کہ ’’میں نے کبھی نہیں کہا کہ یوپی آئی ہمیشہ کے لیے مفت ہو سکتا ہے۔ یہ اب بھی مکمل طور پر مفت نہیں ہے، کوئی اس کی قیمت ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے:ٹرمپ ٹیرف کا اثر شیئر مارکیٹ پر نظرآیا،گراوٹ کے ساتھ بند
کون اٹھا رہا ہے یو پی آئی کی قیمت کا بوجھ؟
اس موضوع پر مزید بات چیت کرتے ہوئے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ یہ کہیں نہ کہیں ادا کیا جا رہا ہے، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ یہ خرچ کون برداشت کررہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ’’کون ادا کر رہا ہے، یہ اہم ہے لیکن اس سے زیادہ اہم یہ ہے کہ کوئی اس کی قیمت برداشت کر رہا ہے۔ ایک پائیدار نظام کے لیے خواہ وہ اجتماعی طور پر ہو یا انفرادی طور پر، کسی کو قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ حکومت اسے سبسیڈی دے رہی ہے۔‘‘ ملہوترا نے یہ بھی واضح کیا کہ یو پی آئی ادائیگیوں کے لیے صارفین کو چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ صارفین کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
حکومت کا مقصد یو پی آئی کے استعمال کو بڑھانا ہے۔
آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے صارفین میں یو پی آئی کے استعمال کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے کچھ مہینوں میں یو پی آئی لین دین میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا(این پی سی آئی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں یوپی آئی لین دین ۴۷ء۱۹؍ بلین کی نئی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ قیمت کے لحاظ سے، یہ۲۵ء۰۸؍ لاکھ کروڑ پر کھڑا ہے، جو اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ ہے۔ اس سے پہلے مئی میں۱۴ء۲۵؍ لاکھ کروڑ روپے کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔