فٹبال کے جادوگر لیونل میسی کی دفاعی چیمپئن ارجنٹائنا ٹیم نے مصر کے خلاف دو گول سے پچھڑنے کے بعد حیرت انگیز واپسی کرتے ہوئے۱۳؍ منٹ کے وقفے میں تین گول داغ کر ۲۔۳؍سے جیت حاصل کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: July 08, 2026, 11:04 AM IST | New York
فٹبال کے جادوگر لیونل میسی کی دفاعی چیمپئن ارجنٹائنا ٹیم نے مصر کے خلاف دو گول سے پچھڑنے کے بعد حیرت انگیز واپسی کرتے ہوئے۱۳؍ منٹ کے وقفے میں تین گول داغ کر ۲۔۳؍سے جیت حاصل کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
فٹبال کے جادوگر لیونل میسی کی دفاعی چیمپئن ارجنٹائنا ٹیم نے مصر کے خلاف دو گول سے پچھڑنے کے بعد حیرت انگیز واپسی کرتے ہوئے۱۳؍ منٹ کے وقفے میں تین گول داغ کر ۲۔۳؍سے جیت حاصل کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ارجنٹائنا اس طرح کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ساتویں ٹیم بن گئی۔
یہ بھی پڑھئے:کیا``ہیٹ ۲" میں لیونارڈو ڈی کیپریو اور کرسچن بیل نظر آئیں گے؟
مصر ۰۔۲؍گول کی برتری کے ساتھ سب سے بڑا الٹ پھیر کرتا دکھائی دے رہا تھا لیکن کرسچن رومیرو نے ۷۹؍ ویں منٹ میں ارجنٹائنا کا پہلا گول داغا۔ اس گول سے جوش میں آئے ارجنٹائنا کے کھلاڑیوں نے مصر پر حملے تیز کر دیے اور کھیل کے جادوگر میسی نے ۸۳؍ ویں منٹ میں برابری کا گول داغ دیا۔ انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں اینزو فرنینڈس نے ہیڈر سے تیسرا اور میچ کا وننگ گول داغ دیا۔ ارجنٹائنا کے مداح آخری سیٹی بجتے ہی خوشی سے جھوم اٹھے۔
مقابلے کا پہلا گول مصر کی طرف سے آیا جب یاسر ابراہیم نے ۱۵؍ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو۰۔۱؍گول سے برتری دلائی۔۶۷؍ ویں منٹ میں مصطفیٰ زیکو نے دوسرا گول کر کے مصر کو ۰۔۲؍گول سے آگے لے جانے کا کام کیا۔ ۷۸؍ ویں منٹ تک مصر ۰۔۲؍گول سے آگے چل رہا تھا۔ ورلڈ کپ جیسے دباؤ والے میچوں میں گول کر پانا بہت مشکل ہوتا ہے، لیکن ارجنٹائنا کی امید تب جاگی جب ۷۹؍ ویں منٹ میں کرسچن رومیرو نے گول داغا۔
یہ بھی پڑھئے:پردھانوں کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی کوشش، یوگی سرکارکو ہائی کورٹ کا نوٹس
اس کے ۴؍ منٹ بعد ہی لیونل میسی کا ورلڈ کپ میں ۲۱؍ واں گول آیا۔ حالانکہ میسی اسی مقابلے میں پنالٹی پر گول کرنے سے چوک گئے تھے۔ اس وقت ماحول ایسا تھا کہ پورا میدان سکتہ میں آ گیا تھا۔ خیر فل ٹائم تک مقابلہ۲۔۲؍گول سے برابری پر رہا۔ انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں اینزو فرنینڈس نے ارجنٹینا کے لیے تیسرا اور میچ کا فیصلہ کن گول کیا۔