یہاں میونسپل کارپوریشن کےہیڈکوارٹرز میں پرانے مچھلی اور مٹن مارکیٹ کی عمارت کو خالی کرانے کے معاملے پر این سی پی (شردپوار) کے سینئر کارپوریٹر فراز (بابا) بہاؤالدین اور پربھاگ سمیتی۵؍ کے اسسٹنٹ کمشنر سعید چیونے کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔
EPAPER
Updated: April 10, 2026, 10:06 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai
یہاں میونسپل کارپوریشن کےہیڈکوارٹرز میں پرانے مچھلی اور مٹن مارکیٹ کی عمارت کو خالی کرانے کے معاملے پر این سی پی (شردپوار) کے سینئر کارپوریٹر فراز (بابا) بہاؤالدین اور پربھاگ سمیتی۵؍ کے اسسٹنٹ کمشنر سعید چیونے کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔
یہاں میونسپل کارپوریشن کےہیڈکوارٹرز میں پرانے مچھلی اور مٹن مارکیٹ کی عمارت کو خالی کرانے کے معاملے پر این سی پی (شردپوار) کے سینئر کارپوریٹر فراز (بابا) بہاؤالدین اور پربھاگ سمیتی۵؍ کے اسسٹنٹ کمشنر سعید چیونے کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ اس موقع پر بی جے پی کے رکن اسمبلی مہیش چوگھلے بھی موجود تھے۔فراز بہاؤالدین نے بتایا کہ شہر کے مرکزی علاقے میں واقع تقریباً ۵۰؍ سال پرانی مچھلی مارکیٹ ہے۔ اس عمارت کی ازسرنوتعمیر کیلئے گزشتہ سال تین کروڑ روپے منظورہوچکے ہیں اور ٹینڈر کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ تاہم معاون میونسپل کمشنر اس عمارت کو خالی کرانے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل ریکارڈ کے مطابق یہاں۴۶؍ مجاز دکاندار ہیں ، اس کے باوجود مارکیٹ کے اندر اور اطراف میں غیرقانونی قبضہ کیا گیا لیکن معاون میونسپل کمشنر سعید چیونے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بعض تاجروں کے معاملات میں شفافیت کا فقدان ہے اور کارروائی کے طریقۂ کار پر سوالیہ نشان کھڑے ہو رہے ہیں۔کارپوریٹر فراز بہاؤالدین نے رکن اسمبلی مہیش چوگھلے کی موجودگی میں سعید چیونے پر رشوت لے کر کارروائی نہ کرنے اوران کی پشت پناہی کرنے کا الزام عائد کیا۔ان الزامات کے سلسلے میں موقف جاننے کیلئے جب اس نمائندے نے معاون میونسپل کمشنر سعید چیونے سے ان کے موبائل فون نمبر پر رابطہ کیا لیکن انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔