• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر اعظم کی تقریب سے ایک روز قبل مسلح شخص جعلی کارڈ دکھا کر جیو مال میں داخل

Updated: September 09, 2026, 3:41 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

خود کو وزیر اعظم کے دفتر سے وابستہ بتانے والے شخص سمیت۲؍ افراد گرفتار، ایک کی تلاش جاری۔ پولیس کے مطابق معاملہ وزیر اعظم کی آمد سے متعلق نہیں ہے۔

Police are taking away Dilip Rajaram Kande and Rohan Primal Parikh. Photo: PTI
دلیپ راجا رام کندے اور روہن پریمل پاریکھ کو پولیس لے کر جارہی ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

منگل کو ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک تقریب میں شرکت سے ایک روز قبل ایک مسلح شخص سمیت۳؍ افراد وزیر اعظم کے دفتر سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ کی مدد سے جیو مال میں داخل ہوگئے تھے۔ اگرچہ پولیس نے بعد میں ان میں سے۲؍ افراد کو ایک ملزم کی کھار میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے اور تیسرے کی تلاش جاری تھی لیکن اس واقعہ سے وزیر اعظم کی سیکوریٹی پر سوال کھڑے ہوگئے ہیں لیکن پولیس نے بدھ کو صفائی دی ہے کہ اس معاملے کا وزیر اعظم کی آمد سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔جس شخص کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ ضبط کیا گیا ہے اس کا نام دلیپ راجا رام کندے (۴۹) ہے جس کا تعلق ناسک سے ہے اور وہ دیگر گرفتار ملزم روہن پریمل پاریکھ (۲۴) کھار میں واقع نیلما بلڈنگ کا باڈی گارڈ بتایا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی شناخت پرتھمیش گنیش باگول (۲۶) کے طور پر ہوئی ہے جو ورلی کا رہنے والا ہے اور اس کی تلاش جاری تھی۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے ایک ریوالور،۶؍زندہ کارتوس، ریوالور رکھنے والا ہولسٹر، موبائل فون اور موبائل فون میں وزیر اعظم کے دفتر کا جعلی شناختی کارڈ ضبط کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:مخالف سمت گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی

اس معاملے میں بی کے سی پولیس نے گرفتار، مطلوب اور نامعلوم افراد کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ ملزمین کی تحویل حاصل کرنے کیلئے پولیس نے عدالت میں جو ریمانڈ درخواست دی تھی اس میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ پولیس سب انسپکٹر کشور پرکالے نے کہا کہ۷؍ ستمبر کو شام تقریباً۶ ؍ بجے اسے سینئر افسران سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پیر کو دوپہر تقریباً ۲؍ بجے کر۵۰؍ منٹ پر۳؍ افراد وزیر اعظم کے دفتر کا جعلی شناختی کارڈ دکھا کر بی کے سی میں واقع جیو ورلڈ پلازہ میں داخل ہوگئے تھے۔ سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد اس نجی سیکوریٹی گارڈ سے پوچھ تاچھ کی گئی جس نے انہیں اندر جانے کی اجازت دی تھی تو اس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ریوالور ملنے پر اس نے انہیں بتایا تھا کہ اندر اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس پر انہوں نے خود کو وزیر اعظم کے دفتر کا ملازم بتاکرشناختی کارڈ دکھایا تھا جس پر اس نے انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK