• Wed, 28 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کلاسیز کے بعداب امتحان بھی آن لائن ہی ہوں گے

Updated: October 28, 2026, 12:03 PM IST | Agency | New Delhi

آن لائن کلاسیز میں ۸؍ نومبر تک توسیع، کیمپس کے آس پاس حکم امتناعی نافذ، احتجاج کرنےوالے طلبہ کو قانونی کارروائی کا انتباہ مگر مظاہرین اٹل۔

Protests at Jamia Millia have been ongoing for two weeks. Photo: INN
جامعہ ملیہ میں احتجاج دوہفتوں سے جاری ہے۔ تصویر: آئی این این

 جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک حکم نامہ  کے ذریعہ اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام کورسیز کی کلاسیں۸؍ نومبر تک آن لائن  ہی رہیں گی اور سمسٹر کے دوسرے وسط مدتی امتحانات بھی آن لائن منعقد کئے جائیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ۸؍ نومبر کے بعد کیمپس کی صورتحال کا جائزہ لے کر اس فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔اس بیچ کیمپس  کے آس پاس حکم امتناعی نافذ کردیاگیا ہے اور احتجاج کرنےوالے طلبہ کو قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔ یونیورسٹی نے ۲۴؍ اکتوبر سے کیمپس میں کلاسیں آن لائن کردی تھیں۔ یہ فیصلہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اسٹوڈنٹس یونین (جے ایم آئی ایس یو) کی بحالی اور طلبہ یونین کے انتخابات کی تاریخوں  کے اعلان کے مطالبے پر جاری احتجاج کے دوران پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ وائس چانسلر مظہر آصف کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ کے بعد جاری حکم نامے میں آن لائن کلاسوں کا سلسلہ آئندہ دیوالی کی تعطیلات تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کسانوں نے یوگی حکومت کیخلاف محاذ کھولا، الہ آباد میں زبردست احتجاج

جامعہ کے طلبہ احتجاج کیوں کررہے ہیں؟

منگل کو طلبہ کا احتجاج۱۶؍دن میں داخل ہوگیا۔  جامعہ میں طلبہ یونین۶ء سے تحلیل ہے۔ طلبہ اس کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں۔یونیورسٹی  نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ یونین کے آئین کی منظوری کے۱۵؍دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے تاہم اس سے مظاہرین مطمئن نہیں  ہیں۔  طلبہ کا مطالبہ ہے کہ انتخابات کے لیے ایک حتمی تاریخ اور یونین کے آئین کی منظوری کیلئے  واضح مدت کا اعلان کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے تازہ فیصلہ  میں آئین کی منظوری کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK