Inquilab Logo

ناندیڑ میں اشتعال انگیز نعروں کے ذریعے کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش

Updated: February 20, 2024, 10:14 AM IST | Z A Khan | Nanded

شیوجینتی کے موقع پر بائیک ریلی نکال کر دانستہ اشتعال دلانے والی حرکتیں کی گئیں،پولیس نے فوراً حالات قابو میں کئے۔

The police have tightened the guard in the area. Photo: Inquilab
پولیس نے علاقے میں پہرہ سخت کر دیا ہے۔ تصویر: انقلاب

 شرپسندوں کے ذریعے جلوس کے  ہانے اشتعال انگیز نعرے لگانے اور ماحول کو کشیدہ کرنے کی کوشش کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔  پیر کو ناندیڑ شہر کے کثیر مسلم آبادی والے علاقے پیر برہان نگر میں شیوجینتی کے موقع پر ایک موٹر سائیکل ریلی  نکالی گئی جس میں کچھ شرپسندوں نے اشتعال انگیز نعرے لگائے اور شرپسندانہ حرکتیں کیں۔ اس  کی وجہ سے مقامی نوجوان مشتعل ہو گئے اور ان شر پسندوں کی پٹائی کر دی۔  اس کی وجہ سے حالات کچھ دیر کیلئے کشیدہ ہو گئے لیکن پولیس نے جلد ہی ماحول پر قابو پالیا۔ 
اطلاع کے مطابق پیر کو شیو جینتی کے موقع پر  ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو برہان نگر  علاقے سے گزر رہی تھی۔ اس دوران ریلی میں شامل کچھ شر پسندوں نے اشتعال نگیز نعرے لگائے  بلکہ اشارے بھی کرنے لگے۔اس کے جواب میں مقامی  نوجواں نے ان شرپسندوں کی ڈنڈوں سے پٹائی کردی۔ اس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ واقعہ کا پتہ چلتے ہی پولیس فورس طلب کرلی گئی ۔پولیس کے آتے ہی ہنگامہ تھم گیا اور لوگ منتشر ہوگئے ۔
احتیاتی طورپر پولیس نے پورے علاقے کا گھیرائوکرلیااور شرپسندوں کی شناخت کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ضلع ایس پی شری کرشن کوکاٹے اور ایڈیشنل ایس پی اویناش کمار نے بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔پیربرہان کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شرپسندنوجوانوں نے نہ صرف صبح ۱۱؍ بجے ہنگامہ کیا بلکہ بیتی شب رات دیر گئے بھی یہ لوگ اسی طرح موٹوسائیکل ریلی لے کر آئے اور اشتعال انگیز نعرے لگاکر فرار ہوگئے تھے۔رات کے وقت مقامی لوگوں نے شرپسندوں کی حرکتوں کو  نظر انداز کردیاتھالیکن پیر کی صبح  دوبارہ ان لوگوں نے ایسی ہی حرکتیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں ان کے خلاف برہمی پھیل گئی۔اوراسی وجہ ان پر حملہ ہوا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ پورا معاملہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ بھی ہوسکتا ہے جو حالات کو کشیدہ بنانے کے لئے کیا گیا ہواس لئے اس پورے معاملے کی  اعلیٰ  سطحی جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور بہت جلد شرپسندو نوجوانوں کی شناخت کرکے ان کے خلاف معاملہ درج کیا جائے گا۔ اس میں جو بھی ذمہ دار ہوگا اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK