Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا: بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بعد صارفین میں معمولی کمی

Updated: August 01, 2026, 2:04 PM IST | Canberra

آسٹریلیا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بعد صارفین کی تعداد میں معمولی کمی دیکھی گئی، ای سیفٹی کمشنر کے مطابق،۱۶؍ سال سے کم عمر بچوں میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شرح قانون کے پہلے تین مہینوں میں۵۲؍ اعشاریہ ۴؍ فیصد سے کم ہو کر۴۲؍ اعشاریہ ایک فیصد رہ گئی۔

Photo: X
تصویر: آئی این این

 آسٹریلیا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بعد صارفین کی تعداد میں معمولی کمی دیکھی گئی، ای سیفٹی کمشنر کے مطابق،۱۶؍ سال سے کم عمر بچوں میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شرح قانون کے پہلے تین مہینوں میں ۵۲؍ اعشاریہ ۴؍ فیصد سے کم ہو کر۴۲؍ اعشاریہ ایک فیصد رہ گئی۔ آسٹریلوی حکومت کے ای سیفٹی کمشنر نے جمعہ کو جاری کردہ تین ماہ کے جائزے کی رپورٹ میں یہ اعداد و شمار پیش کیے۔ رپورٹ کے مطابق،۱۰؍ دسمبر۲۰۲۵ء کو سوشل میڈیا کم از کم عمر (SMMA) قانون کے نافذ ہونے کے بعد،۱۶؍ سال سے کم عمر بچوں میں اکاؤنٹ رکھنے والوں کی شرح  ۵۲؍ اعشاریہ ۴؍فیصد سے گر کر ۴۲؍ اعشاریہ ایک فیصد ہو گئی۔

یہ بھی پڑھئے: اسپین میں تارکینِ وطن کا بحران: مراکش سے ہزاروں افراد سیوٹا پہنچے، ملٹری طلب کرلی گئی، ۳۴ ہلاک

مزید برآں رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مجموعی طور پر۱۶؍ سال سے کم عمر بچوں کا سوشل میڈیا استعمال  چاہے ان کے پاس اکاؤنٹ ہو یا نہ ہو ابتدائی تین ماہ کے دوران۸۵؍ اعشاریہ ۹؍ فیصد سے معمولی کمی کے ساتھ ۸۱؍ اعشاریہ ۵؍فیصد رہ گیا۔تاہم جائزے میں خاندانی نظام میں مثبت تبدیلیاں بھی درج کی گئیں، جن میں بچوں کی جانب سے ’’کچھ رہ جانے کا خوف‘‘ (FOMO)  میں کمی بھی شامل ہے۔تاہم، ایجنسی نے کہا کہ قانون نافذ ہونے سے پہلے اکاؤنٹس رکھنے والے کم عمر صارفین کی اکثریت تین ماہ بعد بھی اپنے اکاؤنٹس برقرار رکھنے یا نئے کھولنے میں کامیاب رہی، اور اس کی وجہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے عمر کی مؤثر تصدیق کے اقدامات پر عمل درآمد میں ناکامی کو قرار دیا۔دریں اثناء ای سیفٹی کمشنر نے کہا کہ پلیٹ فارم کی تعمیل سے متعلق پیچیدہ تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK