۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات میں چندر شیکھرآزادکی پارٹی نے ۲؍ سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا،ایک پر اسے جیت ملی تھی۔
EPAPER
Updated: September 21, 2026, 11:03 AM IST | Agency | Basti
۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات میں چندر شیکھرآزادکی پارٹی نے ۲؍ سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا،ایک پر اسے جیت ملی تھی۔
آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے قومی صدر اور نگینہ لوک سبھا حلقے سے رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد نے اتوار کو کہا کہ عوام کے حقوق کی لڑائی کیلئے آزاد سماج پارٹی ہمیشہ تیار ہے۔۲۰۲۷ء کے اسمبلی انتخابات میں آزاد سماج پارٹی۴۳؍ سے زیادہ نشستوں پر انتخاب لڑے گی۔رودھولی اسمبلی حلقے کے مانک چندر میں اتوار کو منعقدہ پارٹی کے ایک عوام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات میں آزاد سماج پارٹی نے دو نشستوں پر انتخاب لڑا تھا جہاں نگینہ لوک سبھا میں جیت حاصل کی تھی اور ڈومریا گنج میں۸۰؍ہزار سے زیادہ ووٹ ملے تھے لیکن اس بار آزاد سماج پارٹی نے۴۳؍نشستوں پر اسمبلی انچارج کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے اور پوری ریاست میں۴۳؍ سے زیادہ نشستوں پر انتخاب لڑنے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
آزاد سماج پارٹی مظلوم، محروم، مجبور، نوجوان ، کسان، طالب علم اور بے روزگاروں کی لڑائی مسلسل لڑ رہی ہے لیکن کچھ پارٹیاں ایسی ہیں جو انتخابات میں وعدہ کر دیتی ہیں اور انتخاب جیتنے کے بعد اپنا وعدہ بھول جاتی ہیں لیکن ہماری پارٹی عوام کی پارٹی ہے۔ ہم ایک ایک کارکن سے مل کر پارٹی کی بنیاد کو اور زیادہ مضبوط کریں گے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں ہماری کوشش رہے گی کہ زیادہ سے زیادہ نشستیں جیت کر عوام کی بات ایوان میں اٹھائیں گے اور ہر مسئلے کا حل کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد سماج پارٹی ایسی پارٹی سے اتحاد کرے گی جو آزاد سماج پارٹی کے نظریے کو تسلیم کرتی ہو اور عوام کے درمیان اپنی پکڑ مضبوط رکھتی ہو، ایسا نہ ہو کہ ہمارا ساتھ پا کر اتحادی جماعت انتخاب جیت جائے اورجیتنے کے بعد عوام کو بھول جائے۔