• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اعظم خان نے کانگریس کے ساتھ کھلے دل سے اتحاد کی وکالت کی

Updated: November 21, 2026, 11:37 AM IST | Agency | New Delhi

کہا: یہ ۶؍ دسمبر والی کانگریس نہیں ہے۔ امید کی کہ اس بار الیکشن مذہب اور ذات کی بنیاد پر نہیں  ہوںگے۔

Azam Khan has become active immediately upon his release. Photo: INN
اعظم خان رہا ہوتے ہی سرگرم ہوگئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

 سماج وادی پارٹی کے بانی لیڈروں میں  شامل  اعظم خان نے اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کانگریس ماضی کی کانگریس سے مختلف ہے۔ اعظم خان نے  رام پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کانگریس نہیں ہے جو ۶؍ دسمبر ۱۹۹۲ء کو بابری مسجد کی شہادت کے وقت خاموش رہی تھی یا جس کے دور حکومت میں میرٹھ کے ملیانہ اور ہاشم پورہ  میں فسادات ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: قریبی رشتوں میں شادی کیخلاف قانون!

ان کے مطابق کانگریس کی موجودہ قیادت مختلف ہے اور وہ اس کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار ہیں۔  انہوں نے یہاں تک کہا کہ اگر باعزت سمجھوتے کیلئے زیادہ نشستیں بھی دینی پڑیں تو سماج وادی پارٹی اس کیلئے تیار ہوگی۔ اعظم خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات ذات اور مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور طلبہ کے مسائل پر لڑے جانے چاہئیں۔ نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے اس انتباہ پر کہ اعظم خان یہ نہ بھولیں کہ وہ ضمانت پر ہیں، سماجوادی لیڈر نے اپنے مخصوص انداز میں طنز کےساتھ جواب  یاد دلایا کہ وزیراعلیٰ پر کیسے کیسے کیس تھے اور کہا کہ وہ  بالکل ان سے خوفزدہ ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK