Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہا ٹی ای ٹی میں حجاب و نقاب پر پابندی: ’جی آئی او‘ کی سونیترا پوار سے ملاقات

Updated: August 08, 2026, 10:38 AM IST | Saeed Ahmed Khan and Sajid Mehmood Shaikh | Mumbai

جماعت اسلامی کی ’گرلز اسلامک آرگنائزیشن’( جی آئی او ) نے خواتین کی صنفی شناخت، اہمیت اور معاشرے میں اسے عزت واحترام سے قبول کئے جانے کے حوالے سےیکم تا ۳۱؍اگست ایک ماہ کےلئے ’امبیریسنگ فیمی نینیٹی ‘ عنوان پرمہم شروع کی ہے۔ ممبئی اور ریاست ہی نہیںملکی سطح پر جاری اس مہم کے ذریعے سنیمار، لیکچر، یونیورسٹی اورکالجز وغیرہ میں مذاکرات، ڈسکشن،خصوصی ملاقاتیں اور

GIO delegation presenting memorandum to Deputy Chief Minister Sunita Pawar. Photo: INN
جی آئی او کا وفد نائب وزیراعلیٰ سونیتراپوار کو میمورنڈم دیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

جماعت اسلامی کی ’گرلز اسلامک آرگنائزیشن’( جی آئی او ) نے خواتین کی صنفی شناخت، اہمیت اور معاشرے میں اسے عزت واحترام سے قبول کئے جانے کے حوالے سےیکم تا ۳۱؍اگست ایک ماہ کےلئے ’امبیریسنگ فیمی نینیٹی ‘ عنوان پرمہم شروع کی ہے۔ ممبئی اور ریاست ہی نہیںملکی سطح پر جاری اس مہم کے ذریعے سنیمار، لیکچر، یونیورسٹی اورکالجز وغیرہ میں مذاکرات، ڈسکشن،خصوصی ملاقاتیں اور دیگر طریقوں سے اس پیغام کو عام کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا جائے گا کہ خواتین خود بھی یہ محسوس کریں کہ وہ ایک عورت کی شکل میں کسی سے کم نہیں ہیں، قدرت نے ان کو بہت سے اوصاف اور خوبیوں سے نوازا ہے۔یہ تفصیلات جی آئی اوکی ذمہ دار عافیہ نےنمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے بتائیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: شیوسینا بنام شیوسینا کیس حتمی مرحلہ میں داخل، اُدھو خیمہ پُراُمید

دریں اثناءجی آئی او مہاراشٹر ساؤتھ زون کے ایک نمائندہ وفد نے سہیادری اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس، مالابار ہل، ممبئی میں ریاست کی نائب وزیر اعلیٰ سونیتر ا پوار سے ملاقات کی اور مہاراشٹر ٹیچر ایلیجیبلٹی ٹیسٹ میں سر ڈھانپنے  پر عائد کی گئی پابندیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

اس وفد میں ڈاکٹر نمرا انصاری اور ڈاکٹر عافیہ خان شامل تھیں جبکہ ایم ایل اے ثناء ملک بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ وفد نے نائب وزیر اعلیٰ کو توجہ دلائی کہ امتحان ملتوی ہونے سے قبل جاری کردہ سرکیولر میں امتحانی مراکزمیں سر ڈھانپ کر آنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو طالبات کے لئے شدید پریشانی کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ریاست میں پووتر پورٹل کے ذریعے اساتذہ بھرتی کےعمل کا آغاز

جی آئی او نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں قومی سطح کے امتحانات جیسے نیٹ  اور کے ای ای کی طرز پر تصدیقی طریقہ کار (ویری فیکیشن پروٹوکول) اپنایا جائے۔ ان امتحانات میں مذہبی لباس پہننے والی طالبات کو وقت سے پہلے مرکز پر پہنچ کر اضافی تلاشی اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ سونیتر پوار نے وفد کی باتیں غور سے سنیں اور یقین دہانی کرائی کہ اس حساس مسئلے کو مناسب فیصلے اور غور و خوض کے لئے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن کے ذریعے ریاستی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK