Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلورو: زیپٹو ڈیلیوری ایجنٹ کے ساتھ ہاتھاپائی، تاجر کی کھوپڑی کی ہڈی فریکچر

Updated: May 25, 2025, 8:07 PM IST | Bangluru

بنگلورو: زیپٹو ڈیلیوری ایجنٹ کے ساتھ ہاتھاپائی، تاجر کی کھوپڑی کی ہڈی فریکچر ہو گئی، کمپنی نے اس معاملے پر اپنا بیان جاری کیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

بنگلور کے ایک۳۰؍ سالہ تاجر نے الزام لگایا ہے کہ ججز کالونی، بساسویشور نگر میں اپنے گھر کے باہر ایک تنازعے کے دوران ایک گروسری ڈیلیوری ایجنٹ نے اس پر جسمانی تشدد کیا۔ شکایت کنندہ، ششانک ایس، نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس کی سالی گروسری کا آرڈر لینے گئی تو اس نے ڈیلیوری کے پتے میں عدم مطابقتپائی ۔ اختلافات بڑھنے پر ششانک نے مداخلت کی۔  ششانک کے ایف آئی آر اور پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق، ڈیلیوری ایجنٹ — جس کا نام وشنووردھن بتایا گیا ہے — نے اسے گالی دی اور پھر اس پر حملہ کر دیا، اس کے چہرے اور سر پر متعدد مکے مارے اور فرار ہو گیا۔ بعد میں ششانک نے طبی امداد حاصل کی اور اس کی کھوپڑی کی ہڈی فریکچر ہونے کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں چوٹ ٹھیک نہ ہوئی تو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔  ششانک نے سی سی ٹی وی فوٹیج انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں گروسری ڈیلیوری پلیٹ فارم زیپٹو کو ٹیگ کیا گیا ہے اور واقعے کی ذمہ داری لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: گجرات: امریلی میں دکاندار کے بیٹے کو’ بیٹا‘ کہنے پر دلت شخص کو پیٹ کر ہلاک کردیا

زیپٹو نے ایک مختصر جواب میں کہا کہ ’’ ہم کسی بھی تکلیف پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ پیشہ ورانہ رویہ ہمارے لیے ضروری ہے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس معاملے کو حل کیا جائے۔‘‘  پولیس نے بھارتیہ نیایا سنہیتا کی دفعہ ۱۱۵؍(جان بوجھ کر چوٹ پہنچانا)، ۱۲۶؍ (غیر قانونیعمل)، ۳۵۱؍( دھمکی دینا)، اور ۳۵۲؍ (امن کو خراب کرنے کی نیت سے جان بوجھ کر توہین) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ گھروں پر ہونے والی ڈیلیوری کے دوران گاہکوں کی حفاظت کے بارے میں تشویش پیدا کرتا ہے اور ڈیلیوری عملے کی تربیت اور پس منظر کے بارے میں سوالات اٹھاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK