Inquilab Logo

اپریل میں۱۰؍دن بینک بند رہیں گے، کوئی ضروری کام ہو تو کیلنڈر پر پہلے ہی نظر ڈال لیں

Updated: April 01, 2024, 9:19 AM IST | Agency | Mumbai

مالی سال کے پہلے ہی مہینے کئی چھٹیاں آ رہی ہیں جن میں بینکوں میں کام کاج نہیں ہوگا۔

Bank holidays are watched by citizens. Photo: INN
بینکوں کی چھٹی پر شہریوں کی نظر ہوتی ہے۔ تصویر : آئی این این

آج یکم اپریل ہے اور ملک میں نیا مالی سال اسی مہینے سے شروع ہو تا ہے لیکن اس مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں کافی چھٹیاں آرہی ہیں جس کی وجہ سے بینکوں میں کام کاج متاثر رہے گا اور سرکاری دفاتر بھی بند رہیں گے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی فراہم کردہ بینک تعطیلات کی فہرست کے مطابق اپریل میں کم از کم ۱۰؍ دن بینک بند رہیں گے۔ اس میں مختلف ریاستوں میں مختلف تہواروں اور تعطیلات کے علاوہ سنیچر اور اتوار کو بینک کی ہفتہ وار تعطیلات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:باندرہ ورلی سی لنک: کوپن سے ٹول میں۲۰؍ فیصد تک رعایت !

تاہم بینکوں کی تعطیلات کے دوران عام آدمی کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی کیوں کہ آن لائن بینکنگ، یو پی آئی، موبائل بینکنگ اور اے ٹی ایم خدمات حسب معمول جاری رہیں گی۔ آئیے چھٹیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ اس مہینے کی پہلی بینک تعطیل آج یعنی یکم اپریل کو ہے۔ یہ بینکوں کی سالانہ اکائونٹ کلوزنگ تعطیل ہوتی ہے۔ دوسری چھٹی ۷؍ اپریل کو ہو گی۔ اس دن اتوار ہے۔ پھر ۱۳؍ اپریل کو مہینے کا دوسرا سنیچر اور ۱۴؍ اپریل کو اتوا ر ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ ۱۴؍ اپریل کو ہی ڈاکٹر امبیڈکر جیتنی بھی ہے لیکن اس ہفتے میں ۹؍ اپریل (منگل )کو گڈی پاڑوہ ہے جبکہ ۱۱؍ اپریل(جمعرات) کو عید الفطر کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ۱۷؍ اپریل کو رام نومی کے موقع پر بھی بینک بند رہیں گے۔ اسی طرح ۲۱؍ اپریل کو مہاویر جینتی کے ساتھ ساتھ اتوار کی تعطیل ہے جبکہ ۲۷؍ اپریل کو چوتھے سنیچر اور ۲۸؍ اپریل کو اتوار کی چھٹی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK