بینک یونینوں نے ۲۸؍ تا۳۰؍ ستمبر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ ۲۶؍ اور ۲۷؍ ستمبر کو ہفتہ واری چھٹی رہے گی۔
EPAPER
Updated: September 22, 2026, 3:30 PM IST | Agency | Mumbai
بینک یونینوں نے ۲۸؍ تا۳۰؍ ستمبر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ ۲۶؍ اور ۲۷؍ ستمبر کو ہفتہ واری چھٹی رہے گی۔
آئندہ ہفتے ۲۶؍ سے ۳۰؍ ستمبر تک ملک بھر میں لگاتار ۵؍ دنوں تک بینک بند رہیں گے۔ ۲۶؍ اور ۲۷؍ ستمبر کو سنیچر اور اتوار کی ہفتہ واری تعطیل رہے گی جبکہ ۲۸؍سے۳۰؍ستمبر تک بینک یونینوں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔یہ ہڑتال یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے کی ہےجو ۷؍یونینوں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے اور ملک کے تقریباً۹۰؍ فیصد بینک افسران اور ملازمین کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پیاز کی قیمتیں ۳؍ ماہ میں ۸۲؍ فیصد تک بڑھ گئیں
بینک یونینوں کا مطالبہ ہے کہ۲۰۲۴ءکےمعاہدہ کے بعد سے زیر التوا ہفتہ میں ۵؍ دن کام کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ وہ کارکردگی سے منسلک مراعات کے نظام میں بھی تبدیلی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ یونینوں کا الزام ہے کہ اس نظام میں یک طرفہ اور امتیازی انداز میں ترمیم کی گئی ہے۔دیگر مطالبات میں پنشن میں بہتری، ریٹائرڈ ملازمین کیلئے مہنگائی الاؤنس کے یکساں فارمولے کا نفاذ، نیشنل پنشن سسٹم کی جگہ پرانی پنشن اسکیم کی بحالی اور زیر التوا سروس و اجرت سے متعلق مسائل کا حل شامل ہے۔