۵؍برسوں میں۱۴۶۲۷؍ کروڑ کمائے ، بی سی سی آئی نے پچھلے ۵؍ سالوں میں اپنے خزانے میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ صرف گزشتہ مالی سال میں۴۱۹۳؍ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
EPAPER
Updated: September 07, 2025, 5:40 PM IST | Mumbai
۵؍برسوں میں۱۴۶۲۷؍ کروڑ کمائے ، بی سی سی آئی نے پچھلے ۵؍ سالوں میں اپنے خزانے میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ صرف گزشتہ مالی سال میں۴۱۹۳؍ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی ) نے گزشتہ ۵؍برسوںمیں اپنے خزانے میں ۱۴۶۲۷؍ کروڑ روپے کا اضافہ کیا ہے۔ صرف گزشتہ مالی سال میں۴۱۹۳؍ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد بی سی سی آئی کے پاس کل۲۰۶۸۶؍ کروڑ روپے نقد اور بینک بیلنس ہیں۔ یہ اطلاع ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ریاستی اسوسی ایشنز کے پورے واجبات ادا کرنے کے بعد بھی بی سی سی آئی کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا ہےجبکہ۲۰۱۹ء میں بی سی سی آئی کا جنرل فنڈ۳۹۰۶؍کروڑ روپے تھا، یہ ۲۰۲۴ء میں تقریباً دُگنا ہو کر۷۹۸۸؍کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:امریکہ میں اگلا فیڈ چیف کون ہوگا
نقدی اور بینک بیلنس بڑھ کر۲۰۶۸۶؍ کروڑ روپے ہو گیا
رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۴ء کی سالانہ جنرل میٹنگ میں پیش کئے گئے اکاؤنٹس کے بیان میں کہا گیا ہے، `اعزازی سیکریٹری نے اراکین کو مطلع کیا کہ۲۰۱۹ء سے بی سی سی آئی کا کیش اور بینک بیلنس۶۰۵۹؍ کروڑ روپے سے بڑھ کر۲۰۶۸۶؍کروڑ روپے ہو گیا ہے، وہ بھی ریاستی کرکٹ اسوسی ایشنز کو مکمل ادائیگی کرنے کے بعد۔۲۰۱۹ء سے، بی سی سی آئی نے گزشتہ ۵؍ برسوں میں کل۱۴۶۲۷؍ کروڑ روپے کا اضافہ کیا ہے۔ صرف گزشتہ مالی سال میں یہ اضافہ ۴۱۹۳؍ کروڑ روپے تھا۔ اس کے علاوہ ۲۰۱۹ء سے جنرل فنڈ بھی۳۹۰۶؍ کروڑ روپے سے بڑھ کر۷۹۸۸؍ کروڑ روپے ہو گیا ہے جو کہ ۴۰۸۲؍ کروڑ روپے کا اضافہ ہے۔
بی سی سی آئی نے ٹیکس واجبات کے پیش نظر ایک بڑی رقم بھی مختص کی ہے۔ مالی سال ۲۴۔۲۰۲۳ء کے لیے انکم ٹیکس کی مد میں۳۱۵۰؍ کروڑ روپے رکھے گئے ہیںحالانکہ یہ معاملہ ابھی بھی عدالتوں اور ٹریبونل میں چل رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کم گھریلو بین الاقوامی میچوں کی وجہ سے میڈیا رائٹس کی آمدنی کم ہو کر۱۴ء۸۱۳؍ کروڑ روپے ہو گئی، جب کہ پہلے یہ ۸۰ء۲۵۲۴؍ کروڑ روپے تھی۔ لیکن سرمایہ کاری شدہ سرمایہ پر بہتر منافع کی وجہ سے سرمایہ کاری سے آمدنی۰۵ء۵۳۳؍ کروڑ روپے سے بڑھ کر۴۵ء۹۸۶؍ کروڑ روپے ہوگئی۔