Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیڑ: پولیس سب انسپکٹر کا عین موقع پر شادی سے انکار، معاملہ درج

Updated: May 27, 2026, 11:42 AM IST | Agency | Beed

نہ صرف رشتہ توڑ دیا، بلکہ زیور ،کپڑوں اور دیگر انتظامات پر لاکھوں خرچ کرچکے لڑکی والوں کو بندوق دکھا کر دھمکایا ۔

The Girl`s Parents Have Filed A Complaint.Photo:INN
لڑکی والوں نے شکایت درج کروائی ہے- تصویر:آئی این این
  ایک پولیس سب انسپکٹر کے ذریعے دلہن  اور اسکے اہل خانہ کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ بیڑ ضلع کے ماتوری گائوں میں پیش آیا ہے۔  دولہا جو کہ پولیس سب انسپکٹر ہے،  دلہن والوں سے روپے کپڑے اور زیورات سب کچھ لے کر شادی سے مکر گیا۔ جبکہ شادی میں چند ہی دن باقی رہ گئے تھے۔ اتنا ہی نہیں اس پولیس والے دولہے نے لڑکی والوں کو بندوق دکھا کر دھمکی بھی دی۔
 
 
اطلاع کے مطابق پولیس اسب انسپکٹر پون نمبالکر کی لاتوری گائوں کی ایک لڑکی سے شادی طے ہوئی۔لڑکی کی شادی کیلئے والدین نے رات دن ایک کرکے بڑی محنت سے لاکھوں روپے جمع کئے۔ انہوں نے یہ رقم جہیز کے انتظام اور شادی میں استعمال ہونے والے سازو سامان کی خریداری میں کیا۔ انہوں نے پون نمبالکر کو جہیز بھی دیا اور رقم بھی دی لیکن شادی سے چند روز قبل نمبالکر نے شادی سےانکار کر دیا۔ اس پر جب لڑکی والوں نے باز پرس کی تو اس نے اپنے ریوالور سے انہیں دھمکایا کہ اگر بات بڑھائی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔ لڑکی کے گھر والوں نے  چکلمبا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔پون نمبالکر کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ 
 
 
لڑکی والوں کا کہنا ہے کہ ہم نے پائی پائی جمع کرکے شادی کاانتظام کیا تھا۔لیکن ہمارے لئے اب سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔اس پولیس والے نے  ہم سے دھوکہ کیا اور ہمیں بدنام بھی کیا۔ اس نے ہمیں ذہنی اذیت میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ نمبالکر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ادھر نمبالکر کے بھائی نے بھی چکلمبا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ لڑکی والوں نےخود ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ ہمیں لڑکی کے تعلق سے غلط معلومات دی گئی اور پھنسایا گیا۔ مجرم ہم نہیں لڑکی والے ہیں۔ چکلمبا پولیس اب دونوں شکایتوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جو بھی خاطی ہوگا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK