روس کے مطابق یوکرین نے رات بھر میں۶۰۰؍ سے زائد ڈرونز کے ذریعے ماسکو اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
EPAPER
Updated: August 17, 2026, 2:01 PM IST | Agency | Moscow
روس کے مطابق یوکرین نے رات بھر میں۶۰۰؍ سے زائد ڈرونز کے ذریعے ماسکو اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
روس کے مطابق یوکرین نے رات بھر میں۶۰۰؍ سے زائد ڈرونز کے ذریعے ماسکو اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب روس نے بھی یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کئے۔روس نے اتوار کو کہا کہ یوکرین نے رات بھر بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کئے جن میں ۶۰۰؍ سے زائد ڈرونز کے ذریعے ماسکو کو نشانہ بنایا گیا۔ماسکو کے میئر سیرگئی سوبیانن نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے ماسکو کے علاقے میں۲۰۱؍ ڈرونز کو تباہ کر دیا جبکہ بیشتر ڈرون ماسکو تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے گئے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ مسترد کیا، ترکی سمیت ۷؍ ممالک نے شدید مذمت کی
ماسکو ریجن کے گورنر آندرے ووروبیوف نے اس واقعے کو حالیہ عرصے کے بڑے حملوں میں سے ایک قرار دیا۔ ان کے مطابق ایک ڈرون ایک رہائشی مکان پر گرنے سے۸۳؍ سالہ شخص ہلاک ہو گیا جبکہ ماسکو ریجن میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب یوکرینی حکام نے بتایا کہ روس نے رات کے وقت دارالحکومت کیف پر ایک نیا بیلسٹک میزائل حملہ کیا۔کیف کے میئر ویٹالی کلیچکو کے مطابق شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد انہوں نے شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی جبکہ ہنگامی امدادی ٹیمیں مختلف مقامات پر روانہ کی گئیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’ٹرمپ انتظامیہ ایران پر جوہری حملے پر غور کر رہی ہے‘: مارجوری ٹیلر گرین کا بڑا دعویٰ
کلیچکو نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ شہر کے متعدد مقامات پر آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں بالخصوص کریمینچوک اور کریوی ریہ شہروں میں بھی میزائل، گلائیڈ بم اور ڈرون حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔تاہم دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے کئے گئے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔