• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلورو: اولا رکشا ڈرائیور نے خاتون مسافر کو تھپڑ مارا، عدالتی تحویل میں

Updated: September 09, 2024, 11:07 PM IST | Bangluru

بنگلورو کے ایک اولاآٹو رکشا ڈرائیورآر متھوراج نے ایک خاتون کو رائڈ منسوخ کرنے پر زبانی تکرار کے بعد تھپڑ مارااور اسے دھمکایا، خاتون نے اپنے موبائل سے ہی اس کا ویڈیو بنا لیا، جس کے بعد پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

R Muthuraj, an auto rickshaw driver from Bengaluru۔ Photo: X
اولاآٹو رکشا ڈرائیورآر متھوراج۔ تصویر: ایکس

بنگلورو کے ایک اولاآٹو رکشا ڈرائیورآر متھوراج کو ۵؍ ستمبر جمعرات کو ایک خاتون گاہک کو تھپڑ مارنے اور دھمکانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد عوام میں غصہ کی لہر دوڑ گئی، یہ ویڈیو خود لڑکی نے اپنے موبائل سے بنایاتھا۔ ماگدی روڈ پولیس نے ڈرائیور کو بھارتیہ نیا ئےسنہتا (بی این ایس) کی دفعہ ۷۴؍(عورت پر حملہ یا اس کی عزت کو مجروح کرنے کے ارادے سے مجرمانہ طاقت کا استعمال) اور ۳۵۲؍امن کی خلاف ورزی پر اکسانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین) کے تحت گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھئے: پارلیمنٹ سیکوریٹی معاملہ: ملزمین جمہوریت کو بدنام کرنا چاہتے تھے: دہلی پولیس

پولیس شکایت کےبعد متھوراج جو چکلا سنڈرا کا رہائشی ہے کو گرفتاری کے بعد چار دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔جہاں اسے ضمانت کیلئے کم از کم ۳۰؍ ہزار روپئے کا انتظام کرنا ہوگا۔ سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ ایک اشتعال انگیز عمل ہے۔چونکہ اس نے اپنی بکنگ منسوخ کی تھی ملزم نے دن کے اجالے میں ایک نوجوان لڑکی کو گالیاں دیں اور جسمانی طور پر ہراساں کیا ،اس طرح کا برتائو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ متھوراج کو کم از کم چار دن حراست میں رہنا ہوگا، جبکہ اس کی ضمانت کی درخواست اور کاغذات کی تیاری میں مزید ایک دن کا وقت درکار ہوگا۔ حالانکہ اس نے اپنے اس عمل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اس نے اپنا آپا کھودینے کی بات قبولی ساتھ ہی اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس مجرمانہ عمل کا نقصان ایندھن کے ہونے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ اس واقع کے بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پرصارفین نے اس کے حق میں اور مخالفت میں اپنی رائے کا اظہار کیاہے۔ اڈیشنل کمشنر آف ٹرانسپورٹ سی ملیکا رجن نے تصدیق کی ہے کہ آر ٹی او دفتر نے معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔انہوں نے کہا ہمیں رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہم ڈرائیور کا لائسنس اور پرمٹ منسوخ کر دیں گے۔ٹائمس آف انڈیا کی متعدد بار جانچ کے باوجود اولا نے اپنی رائڈ منسوخی کے تعلق سے پالیسی واضح نہیں کی، یا اس قسم کے معاملات میں ملوث ڈرائیوروں کے خلاف کیا کارروائی ہوگی اس کا بھی خلاصہ نہیں کیا۔ ٹرانسپورٹ کمشنر نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے رائڈ کی منسوخی پر کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی ہے۔یہ مسافر اور ڈرائیورکی باہمی فراست پر منحصر ہے۔اس واقع نے کمپنیوں ، ڈرائیور اور مسافر کے درمیان تعلقات کی نوعیت پر ایک بحث چھیڑ دی ہے۔ان معاملات میں اولا اور اوبرجیسی کمپنیوں کے کردار کے تعلق سے بھی سوالات پیدا کر دئے ہیں، کہ وہ ان معاملات میں خواتین کے تحفظ کیلئے کیا اقدام کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK