• Fri, 25 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسمارٹ میٹرکے بھاری بجلی بلوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بیسٹ کی خصوصی مہم

Updated: September 25, 2026, 11:51 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

الگ الگ وارڈ کے صارفین کی سہولت کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔یہ مہم ۲۸؍ ستمبرتا ۹؍ اکتوبر جاری رہے گی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

صارفین کی شدید مخالفت کے باوجود اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے بعد بجلی کے بلوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس ضمن میں مسلسل شکایات موصول ہونےکے بعد بیسٹ انتظامیہ بیدار ہوتا نظر آرہا ہے ۔اسی کے پیش نظر صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے۲۸؍ستمبر تا ۹؍اکتوبر وارڈ کی سطح پر خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔ اس مہم کے تحت مختلف کسٹمر کیئر وارڈز میں ’اسمارٹ میٹر اور بلنگ ہیلپ ڈیسک‘ قائم کئے جائیں گے جہاں صارفین کی شکایات کی جانچ اور فوری ازالے کی کوشش کی جائے گی۔

بیسٹ انتظامیہ کے مطابق مہم کے متعدد مقصد بتائے گئے ہیں۔ بلوں سے متعلق ابہام دور کرنا، صارفین کے مسائل کا انفرادی جائزہ لینا، میٹروں کی جانچ کرنا اور شفاف طریقے سے شکایات کو حل کرنا ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی افسران اور تکنیکی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے جو صارفین کی موجودگی میں اسمارٹ میٹروں کا معائنہ کریں گی اور ضرورت پڑنے پر ’چیک میٹر‘ بھی نصب کیا جائے گا تاکہ اصل میٹر اور چیک میٹر کے استعمال کے اعداد و شمار کا موازنہ کرکے میٹر کی درستی کا تعین کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ صارفین کو ’ایم آئی بیسٹ موبائل ایپ‘ اور ’ٹائم آف ڈے‘ ٹیرف کے فوائد کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھئے: بھائندر: تپوون اسکول میں ٹفن تنازع طول پکڑ گیا، محکمہ تعلیم اور اقلیتی کمیشن کی تحقیقات شروع

بیسٹ انتظامیہ کے مطابق ایسے صارفین سے اپیل کی جاتی ہے جن کے بجلی   بل اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے بعد غیر معمولی طور پر بڑھ گئے ہیں،  وہ مقررہ تاریخوں پر صبح ۱۰؍بجے سے شام ۴؍بجے کے درمیان اپنے متعلقہ کسٹمر کیئر وارڈ میں اپنے تازہ ترین بجلی بل کے ساتھ ایک شناختی دستاویز بھی ہمراہ لائیں تاکہ شکایات کے ازالے کے عمل کو تیز اور موثر بنایا جا سکے۔

یہ خصوصی مہم ۲۸؍ستمبر سے ۹؍اکتوبر ۲۰۲۶ء مختلف وارڈز میں مرحلہ وار منعقد کی جائے گی۔

کس وارڈ میںکس تاریخ کوہیلپ ڈیسک قائم ہوگا ؟

’اے‘ اور’ای ‘وارڈ میں۲۸؍اور ۲۹؍ ستمبر کو۔بی وارڈ اورایف / ایس وارڈ میں ۳۰؍ستمبر اوریکم اکتوبر کو۔ سی وارڈ اورایف /این وارڈ میں ۵؍ اور۶؍ اکتوبر کو۔ڈی وارڈ اورجی /ایس وارڈ میں ۷؍ اور۸؍ اکتوبر کواور جی/ این وارڈ میں۸؍ اور۹؍اکتوبر کو ہیلپ ڈیسک پربجلی بل سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ 

نمائندۂ انقلاب کو یہ تفصیلات بیسٹ کے پی آر او سنیل ویدیہ نے فراہم کروائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK