• Wed, 23 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھائندر کے ایڈوکیٹ روی ویاس روسی پارلیمانی انتخاب میں بطورِ بین الاقوامی مبصر شریک ہوئے

Updated: September 23, 2026, 10:54 AM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Bhayander

روس میں منعقدہ ۲۰۲۶ ء کے اسٹیٹ ڈوما (ایوانِ زیریں) انتخابات میں بھائندر کے میونسپل کارپوریٹر معروف ایڈوکیٹ روی ویاس (بی جے پی )نے بطور بین الاقوامی انتخابی مبصر شرکت کی۔ 

Advocate Ravi Vyas with a team of international observers. Photo: INN
ایڈوکیٹ روی ویاس بین الاقوامی مبصرین کی ٹیم کے ہمراہ۔ تصویر: آئی این این

روس میں منعقدہ ۲۰۲۶ ء کے اسٹیٹ ڈوما (ایوانِ زیریں) انتخابات میں بھائندر کے میونسپل کارپوریٹر معروف ایڈوکیٹ روی ویاس (بی جے پی )نے بطور بین الاقوامی انتخابی مبصر شرکت کی۔  میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ۱۸ ؍ سے  ۲۰ ؍ ستمبر کے درمیان ہونے والے اس انتخاب کے دوران رائے دہندگان کو رواں اور جدید تکنیکی سہولیات فراہم کی گئیں جن میں روایتی پولنگ مراکز کے علاوہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم)، موبائل  اور کمپیوٹر کے ذریعہ ڈیجیٹل ووٹنگ کا نظام شامل تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے:اونچے جھوپڑوں کیخلاف کارروائی کی مخالفت

ماسکو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ روی ویاس نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دورے میں  ۳۰  ؍سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں اور سینٹرل مانیٹرنگ اینڈ سپرویزن سینٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ووٹر کی شناخت، ووٹ کی راز داری اور الیکٹرانک ووٹنگ کی نگرانی کے مکمل طریقہ کار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ان کے مطابق تمام مراکزمیں انتخابی عمل انتہائی منظم، پرامن اور شفاف انداز میں مکمل ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: پنویل میں اب تک میٹر کے ذریعے رکشا شروع نہ ہونے سے عوام ناراض

ایڈوکیٹ روی ویاس نے زور دے کر کہا کہ ’’ایک بین الاقوامی مبصر کا بنیادی مقصد کسی سیاسی پارٹی یا امیدوار کی حمایت کے بجائے انتخابی نظام کی غیر جانبدارانہ نگرانی اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنا ہوتا ہے۔ روس کے انتخابی نظام کو گراؤنڈ لیول پر دیکھنا اور سمجھنا میرے لئے ایک اہم اور مفید تجربہ رہا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK