Inquilab Logo

بھیونڈی : کورونا کے مریض نے کوارینٹائن سینٹر کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی

Updated: July 20, 2020, 10:41 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

یہاں اتوار کی دوپہر ٹاٹا امنترن قرنطینہ سینٹر کی عمارت سے ایک کورونا سے متاثر مریض نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

Bhiwandi Police
پولیس اہلکار جائے حادثہ کا معائنہ کرتے ہوئے۔

یہاں اتوار کی دوپہر ٹاٹا امنترن  قرنطینہ سینٹر کی عمارت سے ایک کورونا سے متاثر مریض نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ حادثے کے بعد کوارینٹائن سینٹر کی سیکوریٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا  ہے۔ حادثہ کے بعد پورے سینٹر میں تشویش اور خوف کا ماحول ہے پھیل گیا ہے۔
   پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ۱۷؍جولائی کو ڈومبیولی میں رہائش پذیر پرشانت پنڈلک امبیکر( ۴۳)  نامی کورونا متاثر مریض کو ٹاٹا امنترن واقع ڈی سی ایچ سی میں   نویں منزل پر روم نمبر ۹۱۷؍ میں داخل کرایا گیا تھا جس کا علاج چل رہا تھا۔  ڈاکٹروں کے مطابق پرشانت کورونا پازیٹیو تھا مگر علامات نہیں تھیں۔ دوپہر ۳؍ بجکر ۳۰؍منٹ  پر نویں منزل سے پانچویں منزل پر پہنچا اور عمارت کی سیڑھی کے پاس ایک کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔ اس سے جائے وقوعہ پر ہی  اس کی موت ہوگئی۔ قرنطینہ سینٹر کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی واردات کے بعد پوری عمارت میں زبردست سراسیمگی پھیل گئی۔
  اس واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہی کون گاؤں پولیس نے پہنچ کر لاش کا پنچنامہ کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ کلیان میونسپل کمشنر وجے شوریہ ونشی نے دورہ کرکے  وہاں کا جائزہ لیا۔
  واضح رہےکہ بھیونڈی ناسک ہائی وے پر واقع راجنولی کے اس قرنطینہ سینٹر میں پورے ضلع کے مشتبہ اور کورونا متاثر مریضوں کا علاج ہورہا ہے۔ اس سے قبل کلیان کا ہی ایک قتل کا کلیدی ملزم پولیس اور وہاں موجود اسٹاف کو چکما دے کر فرار ہو چکا ہے جبکہ ممبئی کے چمبور کا ایک  مریض بھی عمارت کی پہلی منزل سے  جھلانگ لگا چکا ہے جس کے بعد بھی موجود اسٹاف اور پولیس اہلکار کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ایک کے بعد ایک ہونے  والے حادثات نے قرنطینہ سینٹر کے حفاظتی انتظامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔‌پولیس کی ٹیم نے جائے  حادثہ پر پہنچ کر لاش کا پنچنامہ کرکے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK