Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: ووٹروں کی تعداد میں اضافہ کے سبب عوامی نمائندے بڑھانا ضروری

Updated: June 24, 2025, 7:23 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

شہر کی تیزی سے بڑھتی آبادی اور ووٹروں کی تعداد میں اضادہ کے باوجود متوقع میونسپل انتخابات سے قبل حلقہ بندی میں کسی تبدیلی کے آثار نظر نہیں آ رہے، جس پر شہری حلقوں میں بے چینی اور سیاسی تجزیہ کاروں میں سوالات جنم لے رہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شہر کی تیزی سے بڑھتی آبادی اور ووٹروں کی تعداد میں اضادہ کے باوجود متوقع میونسپل انتخابات سے قبل حلقہ بندی میں کسی تبدیلی کے آثار نظر نہیں آ رہے، جس پر شہری حلقوں میں بے چینی اور سیاسی تجزیہ کاروں میں سوالات جنم لے رہے ہیں۔ 
  ۲۰۱۷ء میں ہوئے گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں ۲۰۱۱ء کی مردم شماری کو بنیاد بنا کر۲۳؍ وارڈ اور ۹۰؍ کارپوریٹرز کی تقسیم کی گئی تھی۔ اُس وقت شہر کی آبادی تقریباً ۷؍لاکھ ۹؍ہزار سے زائد تھی اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ۴؍ لاکھ ۷۹؍ ہزار سے کچھ زائد۔ تاہم حالیہ اکتوبر ۲۰۲۴ء کے اسمبلی انتخابات کے مطابق بھیونڈی میں ووٹروں کی تعداد ۷؍لاکھ ۷؍ ہزار ۸۲؍ تک پہنچ چکی ہے۔ 
 نمائندگی میں عدم اضافہ باعث تشویش
ماہرین کا ماننا ہے کہ ووٹرز میں ۲؍لاکھ سے زائد کے اضافے کے باوجود وارڈ اور سیٹوں میں تبدیلی نہ کرنا جمہوری اصولوں کے خلاف ہوگا۔ اگر یہی نظام برقرار رہا تو فی کارپوریٹر نمائندگی کا بوجھ بڑھ جائے گا، جس سے عوامی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: غیر قانونی عمارتوں کے معاملے میں ۱۳؍سرکاری افسران کیخلاف نوٹس

عوام اور سیاستدانوں کی نگاہیں الیکشن کمیشن پر

شہر کی سیاسی جماعتیں اور سماجی تنظیمیں ریاستی الیکشن کمیشن اور شہری ترقیاتی محکمے سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ زمینی حقائق کے مطابق نئی حلقہ بندی کی جائے تاکہ نمائندگی کا توازن برقرار رہے اور شہریوں کو مؤثر بلدیاتی نظام میسر آ سکے۔ 
 ۲۰۱۷ءکے میونسپل الیکشن کی مختصر روداد
 ۲۰۱۷ء میں ہوئے چوتھے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں مجموعی طور پر ۴۶۰؍امیدوار میدان میں تھے۔ قابلِ ذکر بات یہ رہی کہ ۹۰؍کارپوریٹروں میں ۴۵؍مرد اور ۴۵؍ خواتین امیدوار کامیاب ہوئیں، جس نے بلدیاتی ادارے میں صنفی مساوات کی ایک مثبت مثال قائم کی۔ اس انتخاب میں ۴؍لاکھ ۷۹؍ہزار ۲۵۳؍ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے ۲؍لاکھ ۴۶؍ہزار ۵۸۵؍نے ووٹ ڈالے تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK