• Wed, 23 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: موسلادھار بارش سے کئی سڑکیں زیر آب، ٹریفک متاثر

Updated: September 23, 2026, 10:57 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

شہریوں کو گرمی سے راحت ملی۔ شاہ پور میں حادثہ بھی پیش آیا۔ آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔

A rickshaw is passing through a submerged road. Photo: Inquilab
ایک زیرآب سڑک سے رکشا گزررہا ہے۔ تصویر: انقلاب

 یہاں منگل کو موسلادھار بارش ہوئی جس کے دوران کئی سڑکیں زیرآب آگئیں اور ٹریفک بھی متاثر ہوا۔ اچانک بارش سے جہاں شہریوں کو گرمی سے راحت ملی وہیں پانی کی نکاسی کا نظام صحیح نہ ہونے سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ موسلادھار بارش کے دوران بجلی گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ کئی ہفتوں کے وقفے کے بعد پیر کی دیر شام بھیونڈی میں اچانک موسلادھار بارش سے جہاں شہریوں کو گرمی  سے راحت ملی  وہیں شہر کی ناقص نکاسی ٔ آب کا مسئلہ ایک بار پھر سامنے آگیا۔ تقریباً ایک گھنٹے کی تیز بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔شہر کی مصروف تین بتی بھاجی مارکیٹ میں سڑکوں پر گھٹنوں سے اوپر تک پانی جمع ہونے سے تاجروں اور خریداروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ پانی بھرنے کے باعث ٹریفک کی رفتار بھی متاثر ہوئی اور کئی گاڑیاں پانی میں بند ہوگئیں۔ شہریوں نے نکاسیٔ آب کے موثر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بھائندر کے ایڈوکیٹ روی ویاس روسی پارلیمانی انتخاب میں بطورِ بین الاقوامی مبصر شریک ہوئے

پیر کی دیر شام گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران شاہ پور میں آسمانی بجلی گرنے سے۱۹؍ سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کمبھارپاڑہ کا رہنے والا نوجوان شام کے وقت اپنے گاؤں کے قریب جنگلاتی علاقے میں گیا تھا  جہاں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اسے فوری طور پر شیندون کے پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے شاہ پور سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم راستے میں اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK