Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: تیز رفتار کار نے تین موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، ایک جاں بحق، ۲؍شدید زخمی

Updated: July 23, 2026, 4:06 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

کار کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل سوار فلائی اووَر کی دیوار پار کر کے نیچے جا گرا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یہاں کلیان روڈ پر واقع  بالاصاحب ٹھاکرے فلائی اووَر پر بدھ کی شام پیش آنے والے ہولناک سڑک حادثے میں فاطمہ نگر کے رہائشی طاہر علی فلائی اوور سے نیچے گرنے کے باعث جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار اور بے قابو کار نے اووَر ٹیک کرنے کی کوشش میں سامنے سے آنے والی ۳؍ موٹر سائیکلوں کو زور دار ٹکر مار دی۔ واقعے کے بعد فلائی اووَر پر کچھ دیر تک ٹریفک متاثر رہی اور علاقے میں افراتفری مچ گئی۔پولیس کے مطابق کلیان کی جانب سے بھیونڈی آ رہی ایک کار فلائی اووَر پر اووَر ٹیک کرتے وقت بے قابو ہوگئی اور مخالف سمت سے آنے والی تین موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔ تصادم  اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار طاہر علی فلائی اوور کی حفاظتی دیوارکے اوپر سےنیچے جا گرے۔ سر اور جسم پر شدید چوٹیں آنے کے باعث ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی: طلبہ کے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا: پولیس وین کے سامنے ڈٹ جانے والی خاتون

حادثے میں ندی ناکہ کے رہائشی شاہ رخ خان(۳۲) اور ناگاؤں کے رہائشی عالم شاہ (۴۷) شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کار ڈرائیور سموکھ سنگھ کو بھی معمولی چوٹیں آئیں اور اسے بھی طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈی سی پی پون بنسوڑ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں ایک شخص کی موت جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں بی این ایس کی دفعہ۱۰۵؍ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کار ڈرائیور کا علاج مکمل ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس حادثے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK