ان میں سب سے زیادہ۱۵؍ اسکول انگریزی میڈیم،۵؍اردو میڈیم اور ایک مراٹھی میڈیم اسکول شامل ہے۔
بچوں کوغیر قانونی اسکول سے سرکاری اسکول میںمنتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ تصویر:آئی این این
بھیونڈی(خالد عبد القیوم انصاری): یہاں محکمہ تعلیم نے ۲۱؍ غیر قانونی اسکولوں کی فہرست جاری کرکے سرپرستوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان اسکولوں میں اپنے بچوں کا داخلہ نہ کروائیںتاکہ تعلیمی نقصان سے بچا جاسکے۔ ان میں سب سے زیادہ۱۵؍ اسکول انگریزی میڈیم، ۵؍اردو میڈیم اور ایک مراٹھی میڈیم اسکول شامل ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ ان اسکولوں کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں اور قواعد کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ یومیہ۱۰؍ ہزار روپے اضافی جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ساتھ ہی ان اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو قریبی سرکاری منظور شدہ اسکولوں میں منتقل کرنے کی بات بھی کہی گئی ہے۔
فہرست میں شامل غیر قانونی اسکولوں کے نام حسبِ ذیل ہیں:
رائل انگلش اسکول( پٹیل کمپاؤنڈ، دھامنکر ناکہ)،نوبل انگلش اسکول( اوچت پاڑا)،الرضا اردو پرائمری اسکول( غیبی نگر)،مراٹھی پرائمری اسکول، (پائپ لائن، ٹیم گھر)،انگلش پرائمری و سیکنڈری اسکول، (پائپ لائن، ٹیم گھر)،دی لرننگ پرائمری اسکول، (ٹیم گھر پاڑا)،ایکتا انگلش پبلک اسکول( فاطمہ نگر، نائیگاؤں)،ایکتا اردو پبلک اسکول( فاطمہ نگر، نائیگاؤں)،اے آر رحمان اردو پرائمری اسکول( فاطمہ نگر، نائیگاؤں ) ، جویریہ اردو پرائمری اسکول،( غیبی نگر)،ویویکانند انگلش سیکنڈری اسکول( نوی بستی)،ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام انگلش پرائمری اسکول( راؤجی نگر)، الہدایہ پبلک پرائمری اسکول(پٹیل نگر، بالا کمپاؤنڈ )،تہذیب انگلش پرائمری اسکول( زیتون پورہ)،اقراء اسلامک مکتب اسکول( ندی ناکہ) ،قیصر بیگم انگلش اسکول( نائیگاؤں)،فرحان انگلش پرائمری اسکول( دیوان شاہ درگاہ روڈ)،گیتانجلی سیکنڈری اسکول( گائتری نگر، وہالے دیوی) ، اے بی انگلش پرائمری اسکول( بھیرَو سائزنگ کے سامنے)،ودیا نکیتن انگلش پرائمری اسکول (بھنڈاری کمپاؤنڈ)؛سرسوتی انگلش پرائمری اسکول( نوی بستی)۔