• Mon, 09 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایک دن میں جرمانہ وصول کرنے کا ریکارڈ

Updated: November 09, 2026, 12:37 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

آپریشن’دیپ‘ کے تحت ممبئی سینٹرل ڈویژن میں ایک دن میں ۸۰؍لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔

A large-scale ticket-checking drive was conducted under Operation `Deep`. Photo: INN
آپریشن ’دیپ‘ کے تحت بڑے پیمانے پر ٹکٹ چیکنگ ڈرائیو منعقد کی گئی۔ تصویر: آئی این این

ممبئی سنٹرل ڈویژن  ویسٹرن ریلوے میں ایک دن میں ٹکٹ چیکنگ کے دوران مسافروں کے خلاف کارروائی اور جرمانہ وصول کرنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ۶؍ نومبر ۲۰۲۶ء کو ۸۰؍ لاکھ ۳۸؍ ہزار روپے وصول کیا گیا۔ اس سے قبل گزشتہ ریکارڈ کے اعتبار سے ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۶ءکو ۶۸؍لاکھ ۵۴؍ہزار روپے وصول کیا گیا تھا۔اسی طرح۱۹؍ اکتوبر ۲۰۲۵ءکو ۵۵؍لاکھ ۴۰؍ ہزار روپے گزشتہ سال کی دیوالی اور چھٹھ کے موقع پر ایک دن میں وصول کیا گیا تھا۔اس لحاظ سے اب تک کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔ ۳۱؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء سے ۱۴؍ نومبر ۲۰۲۶ء تک ممبئی ڈویژن میں جاری ۱۵؍ روزہ اسپیشل انٹینسیو ٹکٹ چیکنگ ڈرائیو آپریشن ’دیپ‘ کے تحت کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: پودے لگانے کی ترجیحات میں تبدیلی سے شہر کی گرمی اور آلودگی میں اضافہ ہوگا

واضح ہوکہ جاری اس آپریشن کا بنیادی مقصد ٹکٹوں کی جانچ کے ذریعے آمدنی کو بڑھانا، بغیر ٹکٹ اور بے قاعدہ سفر کے خلاف نفاذ کو مضبوط بنانا، ریلوے کی آمدنی کی حفاظت کرنا اور دیوالی کے تہوار کے رش کے دوران دستیاب ٹکٹ چیکنگ افرادی قوت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔اس کے علاوہ نومبر کے پہلے ۶؍ دنوں میں یکم نومبر تا نومبر تک ممبئی ڈویژن میں مجموعی طور پر ۳؍ کروڑ ۲۸؍ لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ یہ تفصیلات چیف پی آر او ونیت ابھیشیک نے بتائیں۔ان کا کہنا تھا کہ جاری مہم توقع سے زیادہ کامیاب ہورہی ہے اور بلاٹکت مسافروں کو بھی پیغام جارہا ہے کہ وہ بچ نہیں سکیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK