Inquilab Logo Happiest Places to Work

اترپردیش مدرسے کا طالبعلم بہار لوٹتے ہوئے ٹرین میں ممکنہ ہجومی تشدد کے بعد لاپتہ

Updated: May 26, 2026, 5:02 PM IST | Patna

اترپردیش کے مدرسے میں پڑھنے والا ۲۰؍ سالہ طالبعلم ممکنہ طور پر پروانچل ایکسپریس میں ہجومی تشدد کا نشانہ بنے کے بعد ٹرین سے لاپتہ ہوگیا، آخری پیغام میں فیضان نے اپنے والد سے کہا تھا کہ ’’ ابو، جھگڑا ہو گیا ہے… ٹرین میں سب مجھے مار رہے ہیں… میں چھپ کر میسج کر رہا ہوں۔‘‘

Faizan Ahmad Shah. Photo: X
فیضان احمد شاہ۔ تصویر: ایکس

بہار کے ضلع گوپال گنج کا ایک۲۰؍ سالہ مسلم نوجوان،  عید الاضحی کی چھٹیاں گزارنے اتر پردیش سے گھر واپس آتے ہوئے مبینہ طور پر پروانچل ایکسپریس میں حملے کا نشانہ بننے کے بعد لاپتہ ہو گیا۔ لاپتہ نوجوان کی شناخت فیضان احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جو بہار کے تھانہ پھلواریہ کے علاقے چرامن چک بھٹوالیا گاؤں کا رہائشی ہے۔خاندان کے مطابق، فیضان اتر پردیش کے ضلع مئو میں جامعہ امجدیہ غوثیہ مدرسے میں زیرِ تعلیم ہے اور عید کی چھٹیاں گزارنے گھر آنے کے لیے پروانچل ایکسپریس میں سوار ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: بائیکاٹ کی بنا پر محمد دیپک کیلئے جم کا کرایہ ادا کرنا مشکل

فیضان کے والد امتیاز احمد شاہ، جو سرکاری اسکول میں استاد ہیں، نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے مئو جنکشن سے ٹرین میں سوار ہونے کے بعد خاندان کو اطلاع دی تھی۔خاندان کے مطابق، جب ٹرین بیلتھرا روڈ پار  کر کے سلیم پور اسٹیشن کے قریب پہنچی، تو فیضان نے مبینہ طور پر اپنے والد کو ایک پریشان کن پیغام بھیجا، ’’ابو، جھگڑا ہو گیا ہے… ٹرین میں سب مجھے مار رہے ہیں… میں چھپ کر میسج کر رہا ہوں۔‘‘امتیاز نے کہا کہ انھوں نے فوری جواب دیا اور بیٹے سے کہا کہ اگلے اسٹیشن پر اتر کر انھیں فون کرے۔‘‘لیکن اس کے بعد اس کا فون بند ہو گیا۔تاہم خاندان نے بتایا کہ فیضان سے رابطے کی بار بار کوششیں ناکام رہیں، اور پیغام کے بعد سے اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مویشی لے جا رہے افراد کی بجرنگ دل کارکنان سے جھڑپ، ایک کی موت

خاندان کے مطابق، فیضان مبینہ طور پر ٹرین میں سفر کے دوران نامعلوم افراد کے حملے کا نشانہ بنا۔ بعض رپورٹس اور خاندان کے افراد نے الزام لگایا ہے کہ انتہاپسند عناصر ملوث ہو سکتے ہیں، حالانکہ اس دعوے کی پولیس نے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے خاندان نے گوپال گنج کے تھانہ پھلواریہ میں شکایت درج کرائی ہے۔اسٹیشن ہاؤس آفیسر کندن کمار نے کہا کہ’’ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔خاندان کی جانب سے درج شکایت کی بنیاد پر، مقدمے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تاہم پولیس نے ابھی تک واقعے کی وجہ یا فیضان کے ٹھکانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔جبکہ حکام لاپتہ نوجوان کا سراغ لگانے کے لیے دستیاب تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK