Inquilab Logo Happiest Places to Work

بل مہر کو کینیڈی سینٹر کا مارک ٹوین پرائز تفویض کیا جائے گا

Updated: March 28, 2026, 5:07 PM IST | California

بل مہر کو کینیڈی سینٹر کا مارک ٹوین پرائز تفویض کیا جائے گا ، اس سے قبل اس خبر کو وہائٹ ہائوس نے جھوٹی قرار دیا تھا۔

Bill Maher. Photo: X
بل مہر۔ تصویر: ایکس

  دی اٹلانٹک کی رپورٹ کے مطابق بل مہر کومارک ٹوین پرائز ملے گا۔ اس کے فوراً بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے اس خبر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ’’یہ جھوٹی خبر ہے۔ بل مہر کو یہ ایوارڈ نہیں ملے گا۔‘‘ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سخت نقاد مہر کو امریکی مزاح کے لیے یہ معزز ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس نے ان خبروں کو جھوٹی قرار دے دیا تھا۔جبکہ ۲۰؍ مارچ کو دی اٹلانٹک نے خبر دی تھی کہ مہر کو مارک ٹوین پرائز ملے گا۔تاہم اسے جھوٹی خبر قرار دینے کے باوجود، جمعرات۲۶؍ مارچ کو کینیڈی سینٹر، جو اب ٹرمپ کے کنٹرول میں ہے، نے اس اعزاز کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی اداکار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی قتل اور زمین قبضے کی مذمت کی

مہر، جو ایچ بی او کے’’ ریئل ٹائم ود بل مہر ‘‘کے میزبان ہیں، امریکی مزاح کا۲۷؍ واں مارک ٹوین پرائز وصول کریں گے۔ انہیں۲۸؍ جون۲۰۲۶ء کو ٹرمپ کینیڈی سینٹر کنسرٹ ہال میں یہ اعزاز دیا جائے گا۔اس خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بل مہر نے کہا، ’’مارک ٹوین والوں کا شکریہ: مجھے ابھی ایوارڈ کے بارے میں سمجھایا گیا، اور بظاہر یہ ایمی کی طرح ہے، جب تک میں نےاسے نہیں جیتا تھا۔میں صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ کسی ایسے شخص کے نام پر ایوارڈ حاصل کرنا واقعی عاجزی کا باعث ہے جسے مارک ٹوین کی طرح اتنی ساری اسکولی لائبریریوں سے نکالا گیا ہو۔‘‘جب یہ خبر آگئی کہ مہر ایوارڈ وصول کریں گے تو نہ صرف وائٹ ہاؤس کی سکریٹری بلکہ وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز اسٹیون چیونگ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ’’ یہ خبر بالکل جھوٹی خبر ہے۔‘‘ تاہم  وہائٹ ہاؤس نے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK