Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھاراوی کی ۴؍ مساجد کو منہدم کرنے کا بی جے پی کا مطالبہ

Updated: March 25, 2026, 3:03 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

دھاراوی میں ۱۹۹؍ مندر سمیت کل ۴۲۳؍ مذہبی مقامات غیر قانونی قرار دیئے گئے ہیں اس کےباوجود بی جے پی کے لیڈر و قانون ساز کونسل کے رکن پرساد لاڈ نے ایک بار پھر زہر افشانی کرتے ہوئے غیر قانونی مسجدوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ایوان میں کیا۔

Masjid.Photo:INN
مسجد۔ تصویر:آئی این این

دھاراوی میں ۱۹۹؍ مندر سمیت کل ۴۲۳؍ مذہبی مقامات غیر قانونی قرار دیئے گئے ہیں اس کےباوجود بی جے پی کے لیڈر و قانون ساز کونسل کے رکن پرساد لاڈ نے ایک بار پھر زہر افشانی کرتے ہوئے غیر قانونی مسجدوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ایوان میں کیا۔ پیر کی شام تقریباً ۶؍ بجکر ۷؍منٹ پر توجہ طلب نوٹس کے تحت پرساد لاڈ نے دھاراوی میں ۴؍  مساجد کانام لے کر انہیںغیر قانونی قرار دیا اور انہیں زمین دوز کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس مطالبہ پر حکومت کی جانب سے وزیر شمبھو راج دیسائی نے کہاکہ’’ دھاراوی میں مذہبی مقامات کے تعلق سے کورٹ کے حکم کی رہنمائی میں سابق چیف جسٹس کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس سے مشورہ کیا جائے گا اور مشورہ کےمطابق آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:`پرفیکشن جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، اپنی کمیوں کا جشن منانا چاہیے:سوربھ شکلا

پرساد لاڈ نے کہا کہ’’کسی بھی مذہبی مقامات کی تعمیر سے قبل بی ایم سی اور محکمہ داخلہ سے اجازت لینا لازمی ہوتا ہے۔‘‘انہوںنے دعویٰ کہا کہ ’’ دھاراوی کی ۴؍ مسجدوں کو کورٹ نے منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ مَیں نے بار بار اس معاملہ کو اٹھایا ہے۔ اس کے باوجود ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ ان مساجد میں مدینہ مسجد (بلاک نمبر ۱۱، ۹۰؍ فٹ روڈ)، ۲) قادریہ مسجد( نائک نگر)، ۳) محبوب سبحانی مسجد (دھا راوی)، اور ۴)بزم رضا مسجد (پی ایم جی پی کالونی ) شامل ہیں۔ دھاراوی کی سنی صوفیہ دھولیہ مسجد اور مدرسہ و مسجد اہل سنت کے خلاف بھی مقامی افراد نے بار بار شکایت کی ہے۔بی ایم سی سے شکایت کی گئی تو اس کا کہنا ہے کہ دھاراوی ری ڈیولپمنٹ کارپوریشن( ڈی آر سی ) وہ ہی کارروائی کرے گی ۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ نے پاکستان کے ذریعے ۱۵؍ نکاتی امن منصوبہ ایران کو بھیج دیا


اندھیری: منگل کی شب رہائشی عمارت میں بھیانک آتشزدگی
منگل کی شب اندھیری (مغرب) میں واقع ایک فلک بوس عمارت کے نویں منزلے پر بھیانک آگ لگ گئی جسے قابو کرنے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولنس کو روانہ کیا گیا تھا۔خبر لکھے جانے تک موصولہ اطلاع کے مطابق اندھیری لوکھنڈوالا کمپلیکس میں جوگرس پارک کے قریب واقع ۲۲؍ منزلہ میگھ دوت بلڈنگ کے نویں منزلے پر آگ لگ گئی تھی۔ جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ عملہ کے علاوہ مقامی پولیس اور شہری انتظامیہ کے افسران بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے۔احتیاط کے طور پر عمارت کی بجلی سپلائی منقطع کردی گئی تھی ۔آگ رفیوجی ایریا میں لگی تھی  جسے کچھ وقت میں بجھا دیاگیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK