• Thu, 02 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی جے پی حکومت اقتدار کا غلط استعمال کررہی ہے: سماجوادی سربراہ

Updated: October 02, 2025, 9:48 AM IST | Agency | Mumbai

سماجوادی پارٹی (ایس پی)  کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کے دور میں ظلم، زیادتی اور بدعنوانی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

Samajwadi Party chief Akhilesh Yadav. Photo: INN
سماجوادی پارٹی کےسربراہ اکھلیش یادو۔ تصویر: آئی این این

سماجوادی پارٹی (ایس پی)  کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کے دور میں ظلم، زیادتی اور بدعنوانی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت طاقت کے ناجائز استعمال میں مصروف ہے اور پولیس و انتظامیہ کو معصوم شہریوں کو ستانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
 اکھلیش یادو نے بدھ کو آگرہ میں ایس پی کے سینئرلیڈر اور راجیہ سبھا رکن رام جی لال سمن کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے رویے کو ناپسندیدہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے کی یکجہتی سے خوفزدہ بی جے پی حکومت نے پولیس کو آگے کر کے سماجوادی پارٹی کے کارکنان کے ساتھ بدسلوکی کرائی اور پارٹی کے نمائندہ وفد کو روک کر غیر جمہوری اقدام کیا۔ 
 انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ وہ اپنی ہار دیکھ کر مایوس ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے سماج اب مزید پابندیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔  
 اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت صوبے میں ظلم، بدعنوانی اور لوٹ کو فروغ دے رہی ہے اور ہر محکمے میں بجٹ کی تقسیم غیر منصفانہ ہو رہی ہے جس سے عام لوگ، کسان اور نوجوان شدید پریشان ہیں۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ۲۰۲۷ء کے اسمبلی انتخابات میں عوام بی جے پی کے تکبر اور بدانتظامی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ اکھلیش یادو نے کہاکہ بی جے پی حکومت جائے گی تبھی لوگوں کو انصاف اور بدعنوانی سے آزادی ملے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK