Inquilab Logo Happiest Places to Work

چھاتروں کی گونج کی کامیابی سے بی جے پی بوکھلاگئی، وی ایچ پی کی راہل گاندھی پر تنقیدیں

Updated: August 24, 2026, 2:23 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

منو اسمرتی پر تنقیدوں نے پورے آر ایس ایس کنبے کودہلادیا ، صفائی دینے کی کوششیں۔

Rahul Gandhi has touched a raw nerve. Picture: INN
راہل گاندھی نے دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔ تصویر: آئی این این

ملک بھر میں جین زی سے قریب ہونے کےلئے کانگریس کے پروگرام ’چھاتروں کی گونج‘ کے چوتھے ایڈیشن کی بھی شاندار کامیابی سے بی جے پی سمیت پورا آر ایس ایس کنبہ بری طرح بوکھلاگیا ہے۔ اسے اپنے پیروں تلے زمین کھسکتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ ملک کے نوجوان اب راہل گاندھی کو جین زی لیڈرکے طورپر دیکھنے لگے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے راہل کو نشانہ بنایا۔  ان کے علاوہ بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے بھی راہل گاندھی پر تنقیدیں کیں۔

یہ بھی پڑھئے: ریاست میں تنہا خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے نئی اسکیم، جلد اپنا نام درج کروائیں

امیٹھی میںکانگریس لیڈر کشوری لال شرما کے ہاتھوں ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست کے بعد تقریباً دو سال تک سیاسی  بن باس کا سامنا کرنے والی اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کو چیلنج کیا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے مجوزہ بل کی حمایت کرنے کی ہمت دکھائیں جو ملک بھر میں خواتین کیلئے ۳۳؍فیصد ریزرویشن فراہم کرتاہے۔اسمرتی ایرانی نے کہاکہ کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ وہ خواتین کی حمایت کرتے ہیں۔ آج، میں  راہل گاندھی سے ایک درخواست کرنا چاہوںگی کہ وہ  اس قانون کو تیزی سے نافذ کرنے میں  وزیر اعظم مودی کا تعاون کریں۔   اسمرتی  ایرانی نے مزید دعویٰ کیا کہ راہل گاندھی کے پروگرام میں ہندو مذہب کے خلاف بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزارش کرتی ہیں کہ راہل گاندھی کانگریس ہیڈکوارٹر میں وندے ماترم کو مکمل گانے دیں کیونکہ اس میں ماں درگا کا ذکر ہے کہ جن کی ہم طاقت کی علامت کے طور پر پوجا کرتے ہیں۔ بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے بھی راہل پر تنقیدیں کیں۔

یہ بھی پڑھئے: کرلا حادثہ: انہدامی کارروائی مزدوروں سے کرائی جانی تھی

دریں اثناء وشو ہندو پریشد نے بھی راہل گاندھی کو نشانہ بنایا اورالزام عائد کیا کہ انہوں نے منواسمرتی کے ایک اقتباس کو مکمل سیاق و سباق کے بغیر پیش کرکے ہندو معاشرے کی توہین کی ہے۔ وی ایچ پی کے قومی ترجمان ونود بنسل نے کہا کہ منواسمرتی کے صرف ایک شلوک کو منتخب کرکے، اس کا مکمل مفہوم سمجھے بغیر ہندو معاشرے کو کٹہرے میں کھڑا کرنا درست نہیںہے۔ راہل گاندھی کو مشورہ ہے کہ وہ پہلے پوری منواسمرتی کا مطالعہ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK