وزیر اعظم پر مبینہ متنازع تبصرہ پربی جےپی اراکین کی انتہائی غیر اخلاقی حرکت ،کانگریس لیڈران کی ڈی سی پی سے ملاقات۔
EPAPER
Updated: September 24, 2025, 3:59 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Dombivli
وزیر اعظم پر مبینہ متنازع تبصرہ پربی جےپی اراکین کی انتہائی غیر اخلاقی حرکت ،کانگریس لیڈران کی ڈی سی پی سے ملاقات۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ فارورڈ کرنے سے برہم بی جے پی کے کارکنان نے کانگریس کے معمر کارکن کو بیچ سڑک پر ساڑی پہنائی۔ اس حرکت سے کانگریس کافی جارحانہ موڈ میں نظر آرہی ہے۔ کانگریس کے ضلعی صدر نے متاثرہ کارکن کے ساتھ ڈی سی پی سے ملاقات کی۔
ڈومبیولی میں رہائش پذیر ۷۲ سالہ پرکاش پگارے کانگریس کے مقامی سینئر رہنما ہے۔ گزشتہ روز انہوں وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق ایک متنازع پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔اس پوسٹ پر بی جے پی کے ضلعی صدر نندو پرب نے سخت اعتراض جتایا اور پرکاش پگارے کو بہانے سے بلا کر بیچ چوراہے پر انہیں ساڑی پہنائی اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔اس ضمن میں پرکاش پگارے نے بتایا کہ کل بی جے پی کے سندیپ مالی نے مجھے فون کرکے کہا کہ ایک میٹنگ رکھی ہےلیکن میں نے کوئی جواب نہیں دیا۔منگل کو جب میں آنکھوں کی جانچ کیلئے اسپتال گیا تب وہاں نندو پرب، سندیپ مالی اور ۸ ؍سے ۱۰؍ افراد نے گھیر لیا اور مجھے جبراً ساڑی پہنائی۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کارکنان نے مجھے گالیاں بھی دیں۔اس بارے میں کانگریس کے ضلعی صدر سچن پوٹے نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک معمر شخص کے ساتھ ایسی گھناؤئی اور اخلاق سے گری ہوئی حرکت کی ہے۔ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے۔ایسے میں ایک معمر کی پوسٹ پر ایسی حرکت کرنا،ناقابل قبول ہے۔