Inquilab Logo Happiest Places to Work

عراق اور کیوبا میں بلیک آؤٹ، بجلی کے بحران سےسپلائی نظام متاثر

Updated: March 06, 2026, 12:57 PM IST | Baghdad

لاکھوں شہری متاثر، امریکی شہریوں کو ان ممالک سے فوری نکلنے کی ہدایت۔

Millions of people have been affected by the blackout. Photo: INN
بلیک آؤٹ سے لاکھوں افرداد متاثر ہوئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

عراق اور کیوبا میں بجلی کی بندش سے پورے ملک میں بلیک آؤٹ ہو گیا جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی وزارت بجلی نے بتایا ہے کہ ملک کے تمام صوبوں میں پاور گرڈ مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں اور ایک ساتھ پورا ملک بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔ وزارت کے مطابق کہ بجلی کی بندش کی تاحال کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے البتہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے تعطل کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آیت اللہ خامنہ ای: تدفین آج ۶؍مارچ کومشہد میں ہوگی،لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث اچانک پورے ملک کی بجلی بند ہونے سے عراقی عوام شدید خوفزدہ ہوگئے اور کئی افواہیں گشت کرنے لگیں۔  بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے نے عراق میں موجود تمام امریکی شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو محفوظ طریقے سے عراق سے نکل جائیں اور جب تک وہ عراق نہ چھوڑ سکیں، تب تک کسی محفوظ جگہ پر پناہ لے لیں۔ 

دریں اثنا کیوبا میں بھی بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث دارالحکومت ہوانا سمیت ملک کے بیشتر علاقے تاریک ہو گئے اور معمولات زندگی مفلوج ہو گئے۔  کیوبا کے بیشتر علاقے اچانک بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے جس سے دارالحکومت ہوانا سمیت ملک کے طول و عرض میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: یورپی قانون سازوں کا انتباہ، اسرائیل ایران جنگ کو بطور ڈھال استعمال کرسکتا ہے

شہریوں کے مطابق ہوانا میں اچانک لائٹس بجھنے سے ٹریفک جام ہو گیا، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں ہنگامی جنریٹرز چلانے پڑے جبکہ متعدد علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی۔ سرکاری بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق یہ وسیع بلیک آؤٹ اس وقت پیش آیا جب ہوانا سے تقریباً۱۰۰؍ کلومیٹر مشرق میں واقع انتونیو تھرمو الیکٹرک پلانٹ اچانک بند ہو گیا۔سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک پہلے ہی شدید ایندھن بحران کا شکار ہے جبکہ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تیل کی ترسیل محدود کیے جانے کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK