جیف بیزوس کی قائم کردہ خلائی کمپنی بلو اوریجن آج اپنے نیو شیپئیر راکٹ کے ذریعے NS-34 مشن لانچ کر رہی ہے، جو اس کی ۱۴؍ویں انسانی اور۳۴؍ویں مجموعی پرواز ہے۔ اسے کمپنی کی ویب سائٹ پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: August 03, 2025, 3:05 PM IST | Texas
جیف بیزوس کی قائم کردہ خلائی کمپنی بلو اوریجن آج اپنے نیو شیپئیر راکٹ کے ذریعے NS-34 مشن لانچ کر رہی ہے، جو اس کی ۱۴؍ویں انسانی اور۳۴؍ویں مجموعی پرواز ہے۔ اسے کمپنی کی ویب سائٹ پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
جیف بیزوس کی قائم کردہ خلائی کمپنی بلو اوریجن آج اپنے نیو شیپئیر راکٹ کے ذریعے NS-34 مشن لانچ کر رہی ہے، جو اس کی ۱۴؍ویں انسانی اور۳۴؍ویں مجموعی پرواز ہے۔ پرواز کا آغاز امریکی وقت کے مطابق صبح ساڑھے ۷؍ بجے(ہندوستانی وقت ساڑھے ۵؍ سے ۶؍ بجے) ٹیکساس میں واقع لانچ سائٹ ون سے کیا جائے گا اور اسے کمپنی کی ویب سائٹ پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ اس سب اوربیٹل مہم میں چھ مسافر شامل ہیں جن میں کرپٹو بلینئر اور ٹرون بلاک چین کے بانی جسٹن سن، ہندوستان کے ہر آگرہ میں پیدا ہونے والے۸۰؍ سالہ مہم جو اور ریئل اسٹیٹ سرمایہ کار ارویندر’’آروی‘‘ سنگھ بہل، ترکی کے کاروباری و فوٹوگرافر گوکھان اردم، پورٹو ریکو کی صحافی و موسمیاتی ماہر دیبورا مارٹوریل، برطانیہ کے سماجی کارکن لایونل پچ فورڈ اور امریکی کاروباری جے ڈی رسل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی دوغلی پالیسی، غزہ پرپھر حملہ اور محاصرہ کی دھمکی
یہ پرواز تقریباً۱۰؍ سے۱۲؍ منٹ طویل ہوگی جس کے دوران عملہ کرمن لائن سے اوپر پہنچ کر چند منٹ کیلئے مائیکروگریویٹی کا تجربہ کرے گا اور زمین کے شاندار مناظر دیکھے گا۔ نیو شیپئیر کا راکٹ اور کیپسول دونوں قابلِ استعمال ہیں، راکٹ عمودی انداز میں زمین پر واپس آتا ہے جبکہ کیپسول پیراشوٹ کے ذریعے محفوظ لینڈنگ کرتا ہے۔ بلو اوریجن کے مطابق، اس مشن کے بعد نیو شیپئیر پروگرام مجموعی طور پر۷۰؍ افراد کو زمین کی فضا سے اوپر پہنچا چکا ہوگا۔ اس سے قبل NS-33 مشن ۲۹؍جون ۲۰۲۵ءکو کامیابی سے مکمل کیا گیا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں عام شہریوں کو خلا کا تجربہ فراہم کرنے اور خلائی تحقیق کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔