• Tue, 11 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرینکا چوپڑا نےکہا :اب تک کے سب سے بڑے انکشاف کے لیے تیار ہو جائیں

Updated: November 11, 2025, 8:59 PM IST | New Delhi

۱۵؍نومبر کو گرینڈ گلوبٹروٹر ایونٹ میں۵۰؍ہزار مداح جمع ہوں گے۔گرینڈ گلوبٹروٹر ایونٹ کے اعلان کے بعد سے، سامعین ہندوستان کے اب تک کے سب سے بڑے انکشاف کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

Priyanka Chopra.Photo:INN
پرینکا چوپڑا۔ تصویر:آئی این این

۱۵؍نومبر ۲۰۲۵ء کو ہونے والا یہ منفرد میگا ایونٹ کی تیاری  تیزی سے کی جارہی ہے۔ پرتھوی راج  کے  طاقتورکا پہلالُک  بھی اسی موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔  اس اعلان کے ساتھ ہی   جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے اوراس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور ملک بھر میں دلچسپی کو جنم دیا۔
 بڑھتے ہوئے جوش و خروش کے درمیان، فلم کی ٹیم اور عالمی آئیکن پرینکا چوپڑا نے دنیا بھر کے لوگوں سے اس تاریخی تقریب کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔ پرینکا چوپڑا نے ۱۵؍ نومبر کو ہونے والے گرینڈ گلوبٹروٹر ایونٹ میں دنیا کو ہندوستان کے سب سے بڑے انکشاف کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ اپنی سگنیچر انرجی، اعتماد، مسکراہٹ اور سادگی سے اداکارہ نے ایونٹ کے لیے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ان کی موجودگی نے اب سب کے تجسس کو  زیادہ  بڑھا دیا ہے کہ اس دن کیا ہونے والا ہے، اس موقع کو پورے ملک کے لیے بہت خاص بنا دیا ہے۔
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے میکرز نے کیپشن میں لکھا کہ ’’بہت سارے سوالات... اب یہ جاننے کا وقت آگیا ہے۔پرینکا چوپڑا  نے دنیا کو ۱۵؍نومبر کو ہندوستان کے سب سے بڑے انکشاف کا مشاہدہ کرنے کی دعوت د ی۔‘‘
 معروف فلمساز ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری اور سپر اسٹار مہیش بابو کے بڑے مداحوں کی تعداد کے ساتھ۱۵؍ نومبر کو راموجی فلم سٹی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کو  کئی برسوں میں  ایک بار ہونے والا پروگرام  قرار دیا جا رہا ہے۔۵۰؍ہزار سے زیادہ شائقین کی شرکت متوقع ہے، جو اسے ہندوستانی تفریحی تاریخ کا سب سے بڑا لائیو فین ایونٹ بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:گلوکارہ پلک مچھل کا نام گنیز بک آف ریکارڈ میں درج

کسی بھی دوسری فلم کے اعلان کے برعکس یہ انکشاف پہلی بار ہوگا۔جیسے جیسے ماحول گرم ہوتا ہے، جوش و خروش اپنے عروج پر ہوتا ہے، اور ملک بھر سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ، عالمی سطح پر ہونے والا ایونٹ ہندوستانی تفریحی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ بننے کے لیے تیار ہے۔مداح برسوں سے ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کا انتظار کر رہے تھے اور اب جوش و خروش عروج پر ہے۔ راجامولی پہلے ہی ہندوستانی فلم کا اعلان کر چکے ہیں۔ انہوں نے عالمی سطح پر سنیما کو پہچان دلائی ہے اور اب ساؤتھ کے سپر اسٹار مہیش بابو کے ساتھ ان کا اشتراک اگلی بڑی کامیابی درج کرنے والا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK