Inquilab Logo Happiest Places to Work

الہاس ندی پر تعمیر بریج خستہ حال!

Updated: August 27, 2025, 3:23 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

مانسون میں بریج کے کنارے بڑے پیمانے پر جھاڑیاں اُگ آئیں۔

The foundation of the bridge is weakening due to the bushes growing on the banks. Photo: INN
بریج کے کنارے آنے والی جھاڑیوں کی وجہ سے پُل کی بنیاد کمزور ہورہی ہے۔ تصویر: آئی این این

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن(کے ڈی ایم سی) کے وارڈ ’اے‘کو شہر سے جوڑنے والے الہاس ندی پر تعمیر بریج کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔ مانسون میں  بریج کے اطراف بڑے پیمانے پر جھاڑیوں کی نشوونما ہونے سے ستونوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔میونسپل انتظامیہ کی عدم توجہی سے مستقبل میں کوئی بڑی انہونی ہوسکتی ہے۔مقامی سابق کارپوریٹر نے میونسپل کمشنر کو مکتوب لکھ کر خستہ بریج کی فوری طور پر مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 نیشنل ریان کارپوریشن(این آر سی )کمپنی نے  ۱۹۴۲ ءمیں الہاس ندی پر ایک ۱۶۰؍ میٹر طویل بریج تعمیر کیا تھا۔یہ بریج شہر کو موہنے، امبیولی، بنیلی،ٹٹوالا  وغیرہ سے جوڑتا ہے۔کے ڈی ایم سی انتظامیہ نے ۲۰۰۵ ءمیں  بریج کی مرمت کی تھی۔فی الحال اس بریج کے کنارے پانی کی پائپ لائن بھی بچھائی گئی ہے۔امسال مانسون میں بریج کے کنارے اور ستونوں کے اطراف بڑے پیمانے پر جھاڑیاں اُگ آئی ہیں اور کچھ جگہوں پر دراڑے بھی نظر آرہی ہیں۔
 مقامی سابق کارپوریٹر دیا شنکر شیٹی نے بریج کی خستہ حالی سے میونسپل انتظامیہ کو آگاہ کرنے کیلئے  ایک مکتوب لکھا ہے۔اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ مانسون  کے دوران اگنے والی جھاڑیوں سے بریج کی بنیاد کمزور ہورہی ہے۔ وہیں کنارے سے گزرنے والی پائپ لائن سے کبھی کبھی رسنے والے پانی سے ستون کمزور ہو رہے ہیں اگر کے ڈی ایم سی نے اس جانب فوری توجہ نہیں دی تو مستقبل میں کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس بریج سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK