برطانیہ کے مشہور میوزک بینڈ ’’میسیو اٹیک‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرنے والے ہر موسیقار کے ساتھ کھڑا ہے، پھر چاہے اسے انڈسٹری میں الگ تھلگ کرنے کی کوششیں ہی کیوں نہ کی جائیں۔
EPAPER
Updated: July 20, 2025, 2:18 PM IST | London
برطانیہ کے مشہور میوزک بینڈ ’’میسیو اٹیک‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرنے والے ہر موسیقار کے ساتھ کھڑا ہے، پھر چاہے اسے انڈسٹری میں الگ تھلگ کرنے کی کوششیں ہی کیوں نہ کی جائیں۔
برطانوی میوزک بینڈ Massive Attack (میسیو اٹیک) نے غزہ پٹی میں نسل کشی کے خلاف بولنے والے موسیقاروں کے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ بینڈ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’غزہ کے مناظر ہم سب کے سامنے ہیں۔ ہم آج ایسے فنکاروں کے طور پر کہہ رہے ہیں جنہوں نے وہاں ہونے والی نسل کشی اور اس میں سہولت فراہم کرنے میں برطانیہ کی حکومت کے کردار کے خلاف بولنے کیلئے اپنے عوامی پلیٹ فارم استعمال کرنے کا انتخاب کیا۔‘‘ گروپ نے نوٹ کیا کہ اسے صنعت کی طرف سے مختلف دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل، ’غزہ کوریج‘ کیلئے انٹرنیشنل میڈیا پر پابندی ختم کرے: انروا
بینڈ نے کہا کہ ’’ہمارے خلاف مختلف تنظیمیں کام کررہی ہیں۔ میوزک انڈسٹری میں بھی لوگ ہمارے دشمن بن گئے ہیں۔ مختلف طریقوں سے ہمیں خاموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس لئے ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں جنہیں انڈسٹری میں الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ‘‘ بینڈ نے غزہ تک فوری طور پر انسانی امداد کی رسائی، طبی اور امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کے مظالم کے خاتمے، اسرائیل کو برطانیہ کے ہتھیاروں کی فروخت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ’’فوری اور مستقل‘‘ جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔