• Sat, 14 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بس چلاتے ہوئے ڈرائیور ’’ بگ باس‘‘ دیکھتے پایا گیا، کمپنی نے برطرف کیا

Updated: November 09, 2025, 10:55 PM IST | Mumbai

بس چلاتے ہوئے ایک ڈرائیور ’’ بگ باس‘‘ دیکھتے پایا گیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، خبر منظر عام پر آنے کے بعد کمپنی نے ڈرائیور کو لاپرواہی کے الزام میں برطرف کردیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

حالیہ عرصے میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جہاں ایک نجی بس ڈرائیور کو گاڑی چلاتے ہوئے ٹی وی ریئلٹی’’ شو بگ باس‘‘ دیکھتا پکڑا گیا۔ یہ واقعہ رات تقریباً۲؍ بج کر ۵۰؍ منٹ پر ممبئی سے حیدرآباد کے سفر کے دوران پیش آیا۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور رات کے اندھیرے میں ہائی وے پر تقریباً۸۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے اپنے فون پر یہ شو دیکھ رہا تھا، جسے اس نے اسپیڈومیٹر کے گلاس پر رکھا ہوا تھا۔اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر غم و غصہ پیدا کر دیا، جہاں بہت سے لوگوں نے ڈرائیور کی لاپرواہی پر شدید تنقید کی۔ اور اس قسم کے رویہ کو حادثات کے بڑھنے کی وجہ قرار دیا۔

دریں اثناء سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے جواب میں،مذکورہ ڈرائیور کو ملازم رکھنے والی بس کمپنی، وجیانند ٹریولز، نے ایک اندرونی تحقیقات کا آغاز کیا اور تصدیق کی کہ ڈرائیور کو فوری طور پر برطرف کر دیا گیا۔کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’’ہم آپ کو اطلاع دینا چاہتے ہیں کہ شکایت موصول ہونے کے اگلے ہی دن، ہم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کی خدمات ختم کر دیں۔‘‘وجیانند ٹریولز نے مزید کہا، ’’ہم مسافروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہمارے ٹریول ڈیپارٹمنٹ میں۱۳۰۰؍ سے زائد اور لوجسٹکس شعبے میں ۱۰؍ ہزار سے زیادہ ڈرائیور ہیں، ہم باقاعدہ سلامتی کی تربیت اور بیداری کے پروگرام منعقد کرتے ہیں۔لہٰذا ایسے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں، اور ہم ان لوگوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہماری توجہ اس طرف دلائی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: اسکولی بچوں کو کاغذ پر مڈ ڈے میل دینے پر راہل گاندھی کا سخت رد عمل

واضح رہے کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ۲۰۲۳ءمیں توجہ ہٹانے والی ڈرائیونگ، خاص طور پر موبائل فون کا استعمال۲۲۴۱؍ حادثات اور۱۰۴۷ء اموات کی وجہ تھی۔ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ۲۰۲۲ء کے بعد سے موبائل فون کے استعمال سے ہونے والے حادثات میں تقریباً۱۰؍ فیصد کی کمی آئی ہے۔ تاہم، ایسے واقعات جہاں ڈرائیوروں کو سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے میسج کرتے، فون کالز کرتے، سوشل میڈیا پر اسکرول کرتے یا ویڈیوز دیکھتے پکڑا جاتا ہے، غیر معمولی نہیں ہیں۔صرف سال۲۰۲۱ء میں ہی، ہندوستان میں سڑک حادثات میں اوسطاً  ۱۸؍افراد ہر گھنٹے ہلاک ہوئے، جن میں گاڑی کی تیز رفتاری اور گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کا استعمال اہم وجوہات تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK