• Sat, 10 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ضمنی الیکشن: مغربی بنگال کی دونوں سیٹوں پر بی جےپی فاتح

Updated: October 10, 2026, 12:06 PM IST | Agency | Kolkata

نندی گرام سے ہسی رانی رتھ ایک لاکھ ۲۲؍ ہزار ووٹوں سے جیتیں ، ریجی نگر سے شنکھرو سرکار کی بھی بڑی جیت۔

BJP candidate Hasi Rani Rath broke Suvendu Adhikari`s record. Photo: INN
بی جے پی امیدوار ہسی رانی راتھ نے شوبھندوادھیکاری کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تصویر: آئی این این

مغربی بنگال کے نندی گرام  اورریجی نگر اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی   امیدوار ہسی رانی رتھ اورشنکھروسرکار نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ہسی رانی رتھ نے نے کانگریس امیدوار ملن پردھان کو ایک لاکھ ۲۲؍ ہزار ۷۵۳؍ ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، ووٹوں کی گنتی  کے ۱۷؍ مرحلوں کے بعد ہسی رانی رتھ کو مجموعی طور  پرایک لاکھ ۶۴؍ ہزار۴۲۷؍ ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے قریبی حریف کانگریس امیدوار ملن پردھان کو۴۱۶۷۴؍ ووٹ ملے۔ مشرقی مدنا پور ضلع کے نندی گرام حلقے سے کامیاب ہونے والی ہسی رانی رتھ، مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کے آنجہانی ذاتی معاون چندر ناتھ رتھ کی والدہ ہیں۔ چند ماہ قبل چندر ناتھ رتھ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ادھر مرشد آباد کی  ریجی نگر سیٹ سےبی جےپی امیدوار شنکھرو سرکار نے عام جنتا انین پارٹی (اے جے یو پی ) امیدوار غلام نبی آزاد کو۷۵؍ ہزار ووٹوںکے فرق سےہرایا۔ سرکار کوایک لاکھ ۲۹؍ ہزار ۹۱۴؍جبکہ غلام نبی آزاد کو ۵۴۰۹۸؍ ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھئے: حجاب کے سبب ایراسمس ویزا درخواست مسترد: گلاتاسرائے یونیورسٹی کی طالبہ

نندی گرام کی بات کریں توممتا بنرجی کی  ترنمول کانگریس کے امیدوار نے اچانک اس ضمنی انتخاب سے اپنا نام واپس لے لیا تھا جس کے بعد ممتا بنرجی نے کانگریس امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔نندی گرام اسمبلی حلقہ۲۰۲۱ء کے اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی سیاسی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ ان انتخابات میں شوبھندو ادھیکاری نے اسی حلقے سے ممتا بنرجی کو شکست دی تھی۔شوبھندو  نے۲۰۲۶ء کے اسمبلی الیکشن میں نندی گرام اور بھوانی پور دونوں حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور انہوں نے نندی گرام سیٹ چھوڑدی تھی۔سب سے بڑی جیت کا پچھلا ریکارڈ۲۰۱۶ء میں شوبھندو ادھیکاری کے پاس تھا۔ انہوں نے ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر سی پی آئی کے عبدالکبیر شیخ کو۸۱؍ ہزار۲۳۰؍ ووٹوں سے شکست دی تھی۔اس ریکارڈ کو ہسی رانی رتھ نے توڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK