Inquilab Logo Happiest Places to Work

بائیکلہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم کی کرسی پر مسافروں کا بیٹھنا دشوار!

Updated: May 20, 2025, 6:34 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

یہاں ریلوے اسٹیشن پر ایسی ڈیزائن والی کرسی لگائی گئی ہے جو کرسی تو ہے مگر اس کا استعمال مسافروں کیلئے دشوار ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس قدر تنگ ہے اور بیٹھنے کی جگہ اتنی مختصر پٹی لگائی گئی ہے جو عام مسافروں کیلئے بے مقصد معلوم ہوتی ہے

A passenger sits on a chair at Byculla station. Photo: INN
بائیکلہ اسٹیشن پر لگائی گئی کرسی پر ایک مسافر بیٹھا ہے۔۔ تصویر: آئی این این

 یہاں ریلوے اسٹیشن پر ایسی ڈیزائن والی کرسی لگائی گئی ہے جو کرسی تو ہے مگر اس کا استعمال مسافروں کیلئے دشوار ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس قدر تنگ ہے اور بیٹھنے کی جگہ اتنی مختصر پٹی لگائی گئی ہے جو عام مسافروں کیلئے بے مقصد معلوم ہوتی ہے جبکہ صحت مند مسافر تو اسے استعمال ہی نہیں کرسکتا۔ کچھ مسافروں نے اس کی تصویر کشی کی اور اس جانب توجہ دلائی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’پیٹرول اور ڈیزل پر’ سیس‘ اور’ سرچارج‘ میں ریاست کو حصہ دیاجائے‘‘

اس تعلق سے سینٹرل ریلوے کے پی آر او مائیکل سے پوچھنے اور تصویر چیف پی آر او ڈاکٹر سوپنل نیلا کو بھیجنے پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ڈیزائن والی کرسی اس لئے لگائی گئی ہے تاکہ کوئی سو نہ سکے، بہت سے لوگ سوجاتے ہیں جبکہ یہ محض مسافروں کے گاڑی کے انتظار کے وقت چند منٹ‌ بیٹھنے کے لئے ہے۔ ایسی کرسیاں سی ایس ایم ٹی میں بھی لگائی گئی ہیں۔ دوسرے یہ کہ اس طرح کا ڈیزائن اس لئے رکھا گیا ہے تاکہ کم‌ جگہ گھیرے اور خوبصورت بھی لگے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK