Inquilab Logo

سی اے اے: سپریم کورٹ نے قانون پر روک لگانے کی درخواست پر مرکز سے جواب طلب کیا

Updated: March 19, 2024, 7:55 PM IST | New Delhi

آج سپریم کورٹ نےشہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ پر روک لگانے کی درخواست پر مرکز سے ۳؍ ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس ڈی وائے چندرچڈ کی بینچ نے معاملے کی سماعت ۹؍ اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

supreme court. photo: INN
سپریم کورٹ۔ تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ نے آج مرکز سے سی اے اے کے نفا ذ پر روک لگانے کیلئے داخل کی گئی عرضی پر ۳؍ ہفتوں بعد جواب طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس ڈی وائے چندرچڈ کی بینچ نے اس معاملے کی سماعت کو ۹؍ اپریل تک کیلئے ملتوی کیا ہے۔مرکز کی نمائندگی کرنے والے وکیل جنرل سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کوبتایا کہ بینچ کو کم از کم ۲۰؍ عرضیوں پر جواب داخل کرنے کیلئے ۴؍ ہفتوں کی مہلت کی ضرورت ہے۔جنرل تشار مہتا نے جسٹس جے بی پردی والااور منوج مشرا کی بینچ کوبتایا کہ سی اے اے کسی سے شہریت نہیں چھین رہا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ۱۱؍ مارچ کو سی اے اے نافذ کیا تھاجبکہ یہ قانون ۲۰۱۹ء میں پارلیمنٹ نے پاس کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: سی اے اے: ۱۸؍پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کو گجرات میں ہندوستانی شہریت دی گئی
سپریم کورٹ میں سی اے اے کے نفاذ پرروک لگانے کیلئے متعدد درخواستیں داخل کی گئی ہیں ۔
تاہم، اس کے نفاذ کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں اس کے خلاف احتجاج بھی ہوئے ہیں ۔ دہلی یونیورسٹی اور جامیہ اسلامیہ کے طلبہ نے بھی سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK