Inquilab Logo

کیوبا میں ڈینگو کی روک تھام کیلئے ۱۵؍ صوبوں میں مہم

Updated: September 04, 2023, 1:46 PM IST | Agency | Havana

گنتانامو، پنار ڈیل ریو، سیگو ڈی ایویلا اور سانکٹی سپریٹس میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ۔

Fogging is seen in a street in Cuba. Photo: INN
کیوبا کی ایک گلی میں فو گنگ کامنظر۔ تصویر:آئی این این

کیوبا میں ڈینگو کی روک تھام اورکنٹرول کو بڑھانے کیلئے ملک کے۱۵؍ صوبوں میں مہم جاری ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے گنتانامو، پنار ڈیل ریو، سیگو ڈی ایویلا اور سانکٹی سپریٹس صوبوں میں حال ہی میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔کیوبا کے وزیر اعظم مینوئل میریرو نے عوام پر زور دیا ہے کہ اگر وہ ڈینگو کی علامات دیکھیں تو ڈاکٹروں سے ملیں ۔کیوبا کے وزیر صحت جوزے اینجل پورٹل مرانڈا نے کہا کہ ڈینگو ایک عالمی خطرہ ہے جو تمام عمر کے گروپوں کو منفی طور پر متاثر کرتا ہے۔انہوں نے ایکس پر بتایا، ’’یہ وائرس ہمارے ملک میں موجود ہے۔ ہر سال بڑی تعداد میں ڈینگو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں ، اس لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اہمیت ہے۔‘‘
کیوبا کے بائیو فارماسیوٹیکل حکام کے مطابق سائنسداں ڈینگو کی ویکسین تیار کر رہے ہیں جو اس سال کے آخر تک تیار ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK