مرکزی حکومت نے ایم ایس پی پر خریداری کے لیے کپاس کے ریکارڈ خریداری مراکز کھولے۔ کپاس کی سرکاری خریداری اگلے ماہ سے شروع ہو رہی ہے، کپاس کے کاشتکار موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن اور سلاٹ بک کرا سکیں گے۔
EPAPER
Updated: September 03, 2025, 8:54 PM IST | New Delhi
مرکزی حکومت نے ایم ایس پی پر خریداری کے لیے کپاس کے ریکارڈ خریداری مراکز کھولے۔ کپاس کی سرکاری خریداری اگلے ماہ سے شروع ہو رہی ہے، کپاس کے کاشتکار موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن اور سلاٹ بک کرا سکیں گے۔
مرکزی حکومت نے کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر کپاس کے کسانوں سے کپاس خریدنے کی تیاری کر لی ہے۔ ایم ایس پی پر کپاس کی خریداری اگلے مہینے سے شروع ہونے والی ہے۔ حکومت نے اس خریداری سیزن میں بغیر کسی رکاوٹ کے کپاس کی خریداری کے لیے ریکارڈ خریداری مراکز کھولے ہیں۔ حکومت نے رجسٹریشن اور سلاٹ بکنگ کی سہولت کیلئے ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے:پنجاب میں سیلاب سے باسمتی چاول کی پیداوار کم ہونے کا امکان
مرکزی وزیر ٹیکسٹائل وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ خریف سیزن۲۶۔۲۰۲۵ء کے لیے ایم ایس پی پر کپاس کی خریداری کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزارت ٹیکسٹائل کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس میٹنگ کا مقصداگلے خریف مارکیٹنگ سیزن ۲۶۔۲۰۲۵ء کے دوران کپاس کی ایم ایس پی پروکیورمنٹ آپریشنز کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔
میٹنگ میں گری راج سنگھ نے کپاس کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کو دہرایا اور یقین دلایا کہ ایم ایس پی کے رہنمایانہ خطوط کے تحت آنے والی تمام کپاس کو بغیر کسی رکاوٹ کے خریدا جائے گا۔ نیز بروقت، شفاف اور کسانوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی۔ ایم ایس پی پر کپاس کی خریداری کیلئے حکومت نے موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن میں کپاس کی خریداری کے ریکارڈ۵۵۰؍ مراکز کھولے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں ان خریداری مراکز کی تعداد۵۰۸؍ تھی۔
مرکزی نوڈل ایجنسی کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) کپاس کی خریداری اس وقت کرتی ہے جب روئی کی مارکیٹ قیمت ایم ایس پی سے نیچے آجاتی ہے۔ اس سال کپاس کی سرکاری خریداری اگلے ماہ سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ ایم ایس پی کے تحت روئی کی خریداری شمالی ریاستوں میں یکم اکتوبر، مرکزی ریاستوں میں۱۵؍ اکتوبر اور جنوبی ریاستوں میں ۲۱؍ اکتوبر سے شروع ہوگی۔سی سی آئی نے گزشتہ کپاس سیزن۲۵۔۲۰۲۴ء کے دوران ایم ایس پی پر۱۶ء۱۰۰؍ لاکھ گانٹھ روئی کی خریداری کی تھی جو تخمینہ کی کل پیداوار کا۰۰ء۳۴؍ فیصد تھی۔۲۵ء۲۹۴؍ لاکھ گانٹھیں ایم ایس پی پر کپاس کی سرکاری خریداری سے۷۷ء۲۰؍ لاکھ کپاس کے کسانوں کو فائدہ ہوا ۔