Inquilab Logo Happiest Places to Work

ماٹونگا اسٹیشن پربارش میں پٹریوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کیلئے خاص تیاری

Updated: June 12, 2026, 11:47 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

اس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت میںخلل واقع ہوتا تھا۔ سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر اوکامتعدد اہم کام کے سبب اس مرتبہ پانی جمع نہ ہونے کادعویٰ۔

The drain at Matunga Railway Station has been widened to prevent rainwater from accumulating and pumps have also been installed to drain the water. (Photos: Inqilaba)
ماٹونگا ریلوے اسٹیشن پر بارش کا پانی جمع ہونے سے روکنے کیلئے نالے کو چوڑا کیا گیا ہے اور پانی کی نکاسی کیلئے پمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ (تصاویر: انقلاب)

ماٹونگا  ریلوے اسٹیشن پربارش میں پٹریوں پر جمع ہونے والے کے پانی کی نکاسی کیلئے خاص تیاری کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل واقع ہوتا تھا۔ اس لئے متعدد اہم کام کے سبب اس مرتبہ پانی جمع نہ ہونے کادعویٰ کیا جارہا ہے۔ اس تعلق سے چیف پی آر اوونیت ابھیشیک نے جمعرات کی سہ پہر ۴؍بجے ماٹونگا میں پلیٹ فارم پر میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سےآگاہ کرایا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۱۱؍ ویں میں داخلے کے دوسرے راؤنڈ میں ۶؍ لاکھ ۸۰؍ طلبہ نے درخواستیں دیں

چیف پی آر اونے بتایا کہ ’’بارش کے دوران ٹرینیں بلارکاوٹ چلانا ایک چیلنج ہے مگر اس کو پورا کیا جارہا ہے اوردو سال میں اس تعلق سےبڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ماٹونگا روڈ ریلوے اسٹیشن نشیبی قرار دیئے گئے حصے میں سے ایک ہے۔ چرچ گیٹ سے ۱۱؍ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس اسٹیشن کے دو کلومیٹر کا حصہ اس اعتبار سے کافی اہم ہے کیونکہ یہاں پٹریوں پر پانی جمع ہوجاتا تھا۔ اس لئے اسے دور کرنے کی غرض سے چند اہم باتوں پر توجہ دی گئی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’اوّل یہ کہ اس حصے میں اَپ اورڈاؤن سمت میں پٹری کوآدھا فٹ تک اونچا کیا گیا ہے۔ دوسرے پٹری کے نیچے بہنے والے ۱۵؍ نمبر نالے کو چوڑا کیا گیا ہے اور اس کے لئے نئی تکنیک استعمال کی گئی ہے۔ تیسرے پانی کی نکاسی کا جو ۴۰۰؍ ایم ایم والا پائپ تھا، اسے ۱۲۰۰؍ ایم ایم کردیا گیا ہے۔ چوتھے اسٹیشن کے قریب ہی ماٹونگا ورکشاپ ہے،اس سےمتصل نالاہے جسے دادر- دھاراوی نالاکہا جاتا ہے ا ور یہ میٹھی ندی سے ملتا ہے۔پانی کی نکاسی کے لئے یہ بہت زیادہ اہم ہے۔اس کی مرمت اورصفائی پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ اس لئے اس مرتبہ یہ امید ہے کہ ان کاموں کے سبب پٹری پرپانی جمع نہیں ہوگا اوراگر بالفرض جمع ہوا بھی تو اس کی نکاسی میں بالکل وقت نہیں لگے گا۔ اس طرح لوکل ٹرینیں مزید پابندیٔ وقت کے ساتھ چلانے میں خاصی مدد ملے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ممبئی کی معروف سماجی شخصیت عرفان مرچنٹ کا انتقال

یادرہے کہ یہ چیف پی آر اوکے ذریعے بتائی گئیں تفصیلات تھیں، بارش شروع ہونے کے بعد حقیقی معنو ں میں اندازہ ہوگا کہ ان کاموں کاواقعی کتنا فائدہ ہوا اور مسافروں کوکس قدر سہولت ملی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK