Inquilab Logo Happiest Places to Work

چندر شیکھرن کا استعفیٰ، ٹاٹا گروپ کے حصص میں کمی، مارکیٹ کیپ میں ۶۸؍ہزارکروڑ کی کمی

Updated: August 12, 2026, 9:04 PM IST | Mumbai

ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندر شیکھرن کے استعفیٰ کے بعد بدھ کو ٹاٹا گروپ کے حصص میں زبردست فروخت دیکھنے میں آئی، جس سے گروپ کی تمام لسٹڈ کمپنیوں کے مشترکہ مارکیٹ کیپ میں۶۸؍ہزار کروڑ سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔

Chandrasekaran And Tata Group.Photo:INN
چندرشیکھرن اور ٹاٹا گروپ۔ تصویر:آئی این این

ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندر شیکھرن کے استعفیٰ کے بعد بدھ کو ٹاٹا گروپ کے حصص میں زبردست فروخت دیکھنے میں آئی، جس سے گروپ کی تمام لسٹڈ کمپنیوں کے مشترکہ مارکیٹ کیپ میں۶۸؍ہزار کروڑ سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ گروپ کی ۱۷؍ لسٹڈ کمپنیوں کی کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن۶۸۱۱۹؍ کروڑ روپے کم ہو کر  ۳۲ء۲۶؍لاکھ کروڑ ہو گئی، جو پچھلے سیشن میں تقریباً ۲۷؍ لاکھ کروڑ تھی۔ مارکیٹ ویلیو میں کمی کا سب سے بڑا حصہ ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز(ٹی سی ایس) کا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بابر اعظم دوبارہ ٹاپ ۱۰؍ میں، پاکستان کے تین کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری

ملک کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی کے حصص سیشن کے دوران ۷۹ء۴؍فیصد گر کر۳۰ء۲۳۲۳؍ پر بند ہوئے، جس سے کمپنی کی مارکیٹ کیپ ۴۲۴۴۰؍ کروڑ کم ہو کر۴۰ء۸؍لاکھ کروڑ پر آ گئی۔ ٹائٹن گروپ کی قدر میں کمی کا دوسرا سب سے بڑا حصہ دار تھا۔ اس کے حصص میں تقریباً ۲؍فیصد کی کمی ہوئی، جس سے اس کی مارکیٹ کیپ ۹۳۰۴؍ کروڑ تک پہنچ گئی۔ کمی میں حصہ ڈالنے والی دیگر بڑی کمپنیوں میں ٹاٹا موٹرس پیسنجر وہیکلز شامل ہیں، جن کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں   ۴۸۹۸؍کروڑ کی کمی ہوئی  اورٹاٹا اسٹیل  ، جس نے اس کی مارکیٹ کیپ میں۴۷۴۵؍ کروڑ کی کمی دیکھی۔
ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس کی مارکیٹ ویلیو میں۳۰۹۸؍ کروڑ کی کمی ہوئی جبکہ ٹاٹا پاور اور انڈین ہوٹلز کو بالترتیب۱۵۹۸؍ کروڑ اور۱۵۶۶؍کروڑ کا نقصان ہوا۔ کئی دیگر ٹاٹا کمپنیوں کے حصص میں بھی کمی آئی۔  یہ فروخت اس وقت ہوئی جب بورڈ کے ایک رکن نے چندر شیکھرن  کی بطور چیئرمین مدت میں توسیع کی تجویز کی مخالفت کی گئی ، جس کے بعد انہوں نے اپنی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:جنت زُبیرنے ممبئی کے خوبصورت اور پرتعیش مکان کی جھلک مداحوں کو دکھائی

چندرشیکھرن کے مطابق، اس معاملے کے ارد گرد طویل غیر یقینی صورتحال نے بورڈ کو جانشینی کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت پیش کی۔ ایک بیان میں چندر شیکھرن  نے کہا کہ انہوں نے ٹاٹا گروپ میں اپنے پیشہ ورانہ کریئر کی چار دہائیاں مکمل کی ہیں۔ انہوں نے ٹاٹا سنز کے چیئرمین کے طور پر اپنے تقریباً دس سالہ دور کو ایک اعزاز اور بڑی ذمہ داری قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK