• Sat, 19 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج اندور میں ’’چھاتروں کی گونج ‘‘، تیاریاں مکمل، انتظامیہ کی نئی شرائط

Updated: September 19, 2026, 10:19 AM IST | Agency | Indore

اندور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے رخنہ اندازی کرتے ہوئے ۳۱؍ شرائط عائد کیں، حلف نامہ مانگا اور کرایے میں اضافہ بھی کردیا۔

Rahul Gandhi. Picture: INN
راہل گاندھی۔ تصویر: آئی این این

 آج اندور میں کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا ’’چھاتروں کا گونج ‘‘ پروگرام ہے جس کو لے کر لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے اس تقریب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس پروگرام میں شرکت کیلئے ۱۳؍ لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ طلبہ کی اتنی غیر معمولی  تعداد کی آمد سے بی جے پی پہلے ہی گھبرائی ہوئی ہے اور اب اس نے شہری انتظامیہ کیلئے پروگرام کے انعقاد میں  رخنہ اندازی شروع کردی ہے۔پروگرام کے لئے اندور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی یعنی آئی ڈی اےنے ریجنل پارک کے سامنے تقریباً ۱۲؍ ہزار مربع میٹر زمین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، تاہم یہ اجازت  پہلے ۵؍ شرائط کے ساتھ دی گئی تھی اور اب اس میں مزید ۳۱؍ شرائط کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں آئی ڈی اے نے کانگریس پارٹی سے ان شرائط کو پورا کرنے کے لئے حلف نامہ بھی مانگا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فاسٹ اینڈ فیوریس: کوڈی واکر کا فزیکل اسٹینڈ اِن کرنے سے انکار، کہا AI کی مدد لیں

  آئی اے ڈی  کے مطابق  کانگریس پارٹی کو صرف خالی زمین فراہم کی گئی ہے ،پروگرام کے مقام کی سیکوریٹی کی ذمہ داری منتظمین کی ہوگی۔ منتظمین کو ضروری  انتظامات خود کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ پروگرام سے قبل متعلقہ محکموں سے ضروری اجازت نامے حاصل کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ساؤنڈ سسٹم کے استعمال کے لیے بھی  علاحدہ اجازت لینا ہوگی۔ مقررہ تاریخ سے پہلے یا بعد میں زمین استعمال کرنے کی صورت میں اضافی لیز کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ کانگریس نے پروگرام کے لیے تقریباً ۱۱؍ لاکھ روپے جمع کرائے تھے، تاہم اب آئی ڈی اےنے مزید  ۴؍ لاکھ روپے ادا کرنے کو کہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:افریقہ کی تقسیم کا عمل تیز، مستقبل میں بن سکتا ہے نیا سمندر

چھاتروں کی گونج اب تک کہاں کہاں  ہو چکی ہے؟
جین زی اور طلبہ سے براہ راست مکالمےاور ان کےمسائل اٹھانے کیلئےشروع  کئےگئے ’’چھاتروںکی گونج ‘‘ کےاب تک ۴؍پروگرام ہو چکے ہیں۔ یہ پروگرام راجستھان کےشہرکوٹا ،اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون ،یوپی کےتاریخی شہر الٰہ آباد اور مہاراشٹر کی تعلیمی و ثقافتی راجدھانی پونے میںمنعقد ہو چکے ہیںاورآج  مالوہ کی سرزمین پر اندور میں یہ پروگرام ہو گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK