• Wed, 04 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بل ادانہ کرنے پر این ایچ ایم کی طبی خدمات معطل

Updated: November 04, 2026, 11:49 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

ایک ہزار۱۰۰؍ کروڑ روپے کےبل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹیڈ کمپنی نے آپلادواخانہ سروسیز اور ڈائلیسس سینٹروں کو بند کردیا۔

`Aapla Davakhana` clinics, operated under the BMC, continue to function. Photo: Inquilab
بی ایم سی کے تحت چلائے جانے والے آپلا دواخانے جاری ہیں۔ تصویر:انقلاب
ریاستی حکومت نے نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں مریضوں کو مہالیب، مفت ڈائلیسس اور ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے آپلا دواخانہ جیسی اہم صحت کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ کو تقریباً ایک ہزار ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا قرض ادا نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے کمپنی نے یکم نومبر سے ریاست کے تمام اضلاع میں اپنی طبی خدمات بند کر دی ہیںجس کی وجہ سے ریاست بھر کے مریض مفت طبی خدمات سے محروم ہو رہے ہیں۔
این ایچ ایم کے تحت ریاستی محکمہ صحت نے ایچ ایل ایل لائف کیئر لمٹیڈ کے ساتھ ۱۰؍سالہ معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ معاہدے کے مطابق گزشتہ ۷؍سال سے کمپنی تقریباً ۴۰۰؍ مہالیب ، ۲۲۵؍ آپلادواخانہ اور ۱۱۰؍ ڈائیلاسیز مراکز چلا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں کسان، زرعی مزدور، خواتین اور عام شہری سی بی سی، تھائرائیڈ اور بائیو کیمسٹری جیسے مفت طبی معائنے کروا رہے تھے۔ گردے کے مرض میں مبتلا مریضوں کو آپلادواخانے کے ذریعے مفت علاج اور ڈائلیسس سینٹرز سے ڈائلیسس کرانے میں آسانی ہو رہی تھی لیکن اب ان طبی خدمات کو بندکر دیئے جانے سے ایسے مریضوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔
 
 
دریں اثناء ایچ ایل ایل لائف کئیر لمٹیڈ کمپنی نے گزشتہ ماہ محکمہ صحت عامہ کو مطلع کیا تھا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے گزشتہ ۲؍ سال سے بل کی ادائیگی نہ کئے جانے کی وجہ سے ان خدمات کو چلانا مشکل ہے۔ اس دوران ایک ہزار۶۷؍ کروڑ روپے کی بل کی ادائیگی نہ ہونے سے ۴؍ہزار سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ان ۴؍ہزار طبی عملےمیں ڈاکٹرزاور نرسیں شامل ہیں۔انہیں کئی مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ اس کے علاوہ تشخیصی کٹس اور ضروری سامان خریدنا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔ کمپنی نے ادائیگیوں کے سلسلے میں حکومت  سے کئی مرتبہ درخواست لیکن، حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہ ملنے کی وجہ سے کمپنی نے بالآخر اتوار سے طبی خدمات بند کرنے کا فیصلہ کیامذکورہ کمپنی کے دعوے کے مطابق ستمبر ۲۰۲۶ءتک مجموعی طور پرایک ہزار ۶۷؍کروڑ ۲۵؍لاکھ روپے کابقایاہے جس میںلیباریٹری تشخیصی خدمات کیلئے ۱۵ء۸۷۷؍کروڑ، مفت ڈائلیسس خدمات کیلئے ۲۷ء۱۲۶؍کروڑ اور آپلادواخانہ پروجیکٹ کیلئے ۸۳ء۶۳؍ کروڑ روپے شامل ہیں۔ 
آپلا دوا خانے کی اسکیم کے بارےمیں
واضح رہےکہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی شہرومضافات کے غریب عوام کی سہولت کیلئے ان کے علاقوںمیں مفت طبی خدمات فراہم کرنےکیلئے شہری انتظامیہ کے زیر نگرانی ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے آپلا دواخانہ اسکیم شروع کی ہےجو اب بھی جاری ہےلیکن متعددمرتبہ بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے یہ اسکیم بھی تعطل کاشکار ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK