Inquilab Logo Happiest Places to Work

کھیل کے میدان کیلئے بچوں کا میونسپل کمشنر کو میمورنڈم

Updated: July 02, 2026, 12:28 PM IST | Ismaeel Shad | Dhule

دھولیہ شہر کے بچوں نے میونسپل کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے اور ان سے اپنے کھیلنے کیلئے ایک میدان کا مطالبہ کیا ہے۔

Children handing over a memorandum to the Municipal Commissioner, accompanied by Dinesh Bagal. Photo: INN
بچے میونسپل کمشنر کو میمورنڈم دیتے ہوئے، ساتھ میں دنیش باگل۔ تصویر: آئی این این

دھولیہ شہر کے بچوں نے میونسپل کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے اور ان سے اپنے کھیلنے کیلئے ایک میدان کا مطالبہ کیا ہے۔  دھولیہ کے  وارڈ نمبر ۱۲؍کے ناٹیشور کالونی بھگا موہن نگر اور واکھارکر نگر علاقوں میں بچوں کو کھیلنے کیلئے  میدان نہیں ہے۔ لہٰذا ان  علاقوںکے بچوں نے سماجی خدمت گار دنیش باگل کی قیادت میں بدھ کو ایک مورچہ نکالا اور کھیل کے میدان کے متعلق اپنے ہاتھوں سے لکھا ہوا میمورنڈم میونسپل کارپوریشن کمشنر نتن کاپڑنیس کو پیش کیا۔

یہ بھی پڑھئے: وشواس نانگرے پاٹل کو سیاسی اور سماجی کارکنان نے تحفہ میں آئین کی کاپی دی

یاد رہے کہ ان بچوں نے خود سماجی خدمت گار دنیش باگل سے ملاقات کرکے ان سے شکایت کی تھی کہ’’دادا ہمیں کھیلنے کیلئے میدان نہیں ہے۔ ‘‘بچوں کی شکایت سن کر دنیش باگل جذباتی ہو گئے انہوں نے انہیں بچوں سے خط لکھوایا اور سبھی بچوں کو ساتھ لے کر سیدھے  میونسپل کمشنر کے دفتر پہنچے۔  انہوں نےمیونسپل کمشنر کے سامنے بچوں کا درد بیان کیا۔ بچوں نے ایک آواز ہو کر کمشنر کو بتایا کہ ان کے علاقے میں کھیلنے کیلئے میدان نہیں ہے مجبورا انہیں راستوں پر کھیلنا پڑتا ہے اورراستے پر کھیلتے وقت حادثہ ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ ایک معصوم لڑکے پارتھ نے معصومیت سے کہا ’’صاحب ہمیں موبائل پر گیم نہیں کھیلنا ہے ہمیں میدان پر کھیلنا ہے اسلئے ہمیں کھیل کا میدان بنوا دیجئے۔‘‘دنیش باگل نے کمشنر کو بتایا کہاکہ ناٹیشور کالونی میں کارپوریشن کی ملکیت کی ایک خالی جگہ ہےلیکن اس جگہ پر جھاڑیاں اگ آئی ہیں اور گندگی کا انبار لگا ہوا ہے۔  یہاںسانپ بچھو نکلتے ہیں۔ اگر اس جگہ کی صفائی کرکےکھیل کودکے وسائل جیسے جھولا، پھسلن اور دیگر سامان کے علاوہ معمر شہریوں  کے بیٹھنے کیلئے بینچ وغیرہ کا انتظام کر دے اور حفاظتی دیوار تعمیر کر دے تو ان بچوں کی مشکلات دور ہو جائیں گی۔ کمشنر نے بچوںکا میمورنڈم قبول کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ایک ہفتے میں اس تجویز پر پیش رفت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK