چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کی تعداد ۱۰؍ کروڑ سے متجاوز ہو گئی ہے، پارٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ اپنی قیام کی۱۰۴؍ ویں سالگرہ سے قبل اس نے ایک ’’اہم سنگ میل‘‘ عبور کر لیا۔
EPAPER
Updated: July 01, 2025, 10:17 PM IST | Beijing
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کی تعداد ۱۰؍ کروڑ سے متجاوز ہو گئی ہے، پارٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ اپنی قیام کی۱۰۴؍ ویں سالگرہ سے قبل اس نے ایک ’’اہم سنگ میل‘‘ عبور کر لیا۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) نے پیر کو اعلان کیا کہ اپنی قیام کی۱۰۴؍ویں سالگرہ سے قبل ایک ’’اہم سنگ میل‘‘ عبور کرتے ہوئے اس کی رکنیت ۱۰؍ کروڑ کے ہندسے سے تجاوز کر گئی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نگ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا:’’چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کی تعداد ۱۰؍کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔۱۹۲۱؍ میں قیام کے وقت۶۰؍ سے بھی کم ارکان سے لے کر آج۱۰؍ کروڑ تک، ہمیشہ عوام میں سے اور عوام کے لیے۔
شینہوا خبررساں ادارے کے مطابق، سی پی سی کے مرکزی تنظیمی محکمہ کی جانب سے جاری کردہ منگل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ۲۰۲۴ء کے اختتام تک پارٹی ارکان کی تعداد۱۰؍ کروڑ۲۷؍ لاکھ سے تجاوز کر گئی جو ۲۰۲۳ءکے مقابلے میں تقریباً۱۰؍ لاکھ۹۰؍ ہزارکا اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ۲۰۲۴ءکے اختتام پر سی پی سی کی بنیادی تنظیموں (پرائمری لیول آرگنائزیشنز) کی تعداد بڑھ کر ۵۲؍لاکھ ۵۰؍ہزارہو گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ۷۴؍ہزارزیادہ ہے۔ سی پی سی کے مطابق۲۰۲۴ءمیں۲۱؍ لاکھ ۳۰؍ ہزارسے زائد نئے ارکان پارٹی میں شامل ہوئے۔ ان میں ۵۲؍ اعشاریہ ۶؍ فیصد صف اول اور محنت (فرنٹ لائن پروڈکشن اینڈ ورک) سے تعلق رکھتے تھے۔ان میں ۵۴؍ اعشاریہ ۴؍ فیصد کے پاس کم از کم جونیئر کالج ڈگری تھی۔اس کے علاوہ ۸۳؍ اعشاریہ ۷؍ فیصد کی عمر 35 سال یا اس سے کم تھی۔
۲۰۲۴ء کے اختتام تک تقریباً ۵؍کروڑ ۷۷؍لاکھ ۹۰؍ہزار کے پاس جونیئر کالج ڈگری یا اس سے زیادہ تعلیمی قابلیت تھی۔خواتین ارکان کی تعداد تقریباً ۳؍کروڑ۱۰؍ لاکھ تھی، جو کل رکنیت کا ۳۰؍ اعشاریہ ۹؍ فیصد بنتی ہے۔اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے ارکان ۷؍ اعشاریہ ۷؍ فیصدتھے، جبکہ مزدوروں اور کسانوں کا تناسب کل ارکان کا تقریباً ۳۳؍ فیصدتھا۔ واضح رہے کہ ۱۴؍ ارب سے زیادہ آبادی کے ساتھ چین دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔